کویت ایئرپورٹ پر ایرانی حملے کے بعد جانی نقصان اور شدید تباہی ہوئی : سول ایوی ایشن

پروازیں معطل کر دی گئیں اور آنے والی پروزاوں کو متبادل ہوائی اڈوں کی طرف منتقل کر دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

کویت کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے آج بدھ کے روز انکشاف کیا ہے کہ ایرانی جارحیت کی جانب سے ڈرون طیاروں اور میزائلوں کے ذریعے ٹرمینل بلڈنگ (T1) کو نشانہ بنائے جانے کے بعد کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی منصوبہ فعال کر دیا گیا ہے۔

ادارے نے بتایا کہ اس جارحیت کے نتیجے میں ایئرپورٹ کی متعدد تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے، اس کے علاوہ انسانی جانی نقصان بھی ہوا ہے۔

کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "کونا" کے مطابق اتھارٹی نے پروازیں معطل کرنے اور اگلی اطلاع تک پروازوں کو متبادل ہوائی اڈوں کی طرف منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دریں اثنا کویت کی وزارت دفاع کے سرکاری ترجمان کرنل اسٹاف سعود عبدالعزیز العطوان نے "ایکس" پر اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی جارحیت کے نتیجے میں کئی دشمن ڈرون طیاروں نے آج کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ٹرمینل بلڈنگ (T1) کو نشانہ بنایا، جس سے عمارت کو شدید مادی نقصان پہنچا اور متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں ضروری طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔

انہوں نے تصدیق کی کہ مسلح افواج متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ کر کے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور وہ کسی بھی پیش رفت سے نمٹنے اور ملک کی سلامتی و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کے لیے مکمل تیار ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ "سینٹ کام" نے آج بدھ کی صبح اعلان کیا کہ امریکی اور اتحادی افواج نے 2 جون کو ہونے والے فوجی آپریشنز کے دوران ایران کے جارحانہ رویے کا مقابلہ کیا، جس میں ایرانی بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون طیاروں کی ایک بڑی تعداد کو گرانا اور محدود دفاعی حملے کرنا شامل تھا۔

کمانڈ نے "ایکس" پلیٹ فارم پر ایک بیان میں کہا کہ امریکی افواج نے ایران سے داغے گئے میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے اور گرانے میں کامیابی حاصل کی، اس کے علاوہ مشرق وسطیٰ کے مختلف علاقوں میں ہدف بنانے کی کوششوں کے جواب میں قشم جزیرے پر ایک فوجی مقام پر حملے کیے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران نے پڑوسی ممالک کی جانب کئی میزائل داغے، جن میں سے کچھ اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام رہے، چنانچہ کویت کی جانب جانے والے دو میزائل اپنے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی گر گئے یا اپنے راستے میں تباہ ہو گئے۔ امریکی اور بحرینی فضائی دفاعی فورسز نے بحرین کی جانب داغے گئے تین میزائلوں کو روک لیا۔

کویت ایئرپورٹ پر یہ حملہ اس کے فعال ہونے کے دو دن بعد ہوا ہے، کیونکہ پیر کے روز کویتی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا تھا کہ مرمت و ترقیاتی کاموں اور آپریشنل تنصیبات و فنی نظاموں کو بہتر بنانے کے بعد کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے عرب اور غیر ملکی ایئرلائنز کی پروازوں کا آپریشن بحال کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ ایران کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے ایئرپورٹ کا آپریشن بند تھا۔

کویتی خبر رساں ایجنسی (کونا) نے پیر کے روز ڈائریکٹر سول ایوی ایشن کے انچارج دعیج العتیبی کے حوالے سے کہا کہ ٹرمینل بلڈنگ (T1) میں فضائی ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے اور سفری طریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے آپریشنل اقدامات کے درمیان مسافروں کی واپسی دیکھی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں