"فلاح انسانیت کے لئے سعودی خدمات قابل تحسین ہیں"

بل گیٹس کا 'العربیہ' نیوز چینل کو خصوصی انٹرویو میں اعتراف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

کمپیوٹر ٹکنالوجی اور سافٹ ویئر کی دنیا کے بےتاج بادشاہ مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی اور فلاحی ادارے بل ملینڈا گیٹس کے شریک چیئرمین بل گیٹس نے سعودی عرب کی فلاحی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ "سعودی عرب مسلمان اور عرب دنیا میں سب سے زیادہ ایثار اور قربانی کا مظاہرہ کرنے والا ملک ہے۔"

ان خیالات کا اظہار انہوں نے 'العربیہ' نیوز چینل کو دبئی میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا. یہ انٹرویو ہفتے کی شب پاکستان کے معیاری وقت رات ساڑھے بجے العربیہ ٹی وی پر نشر کیا جائے گا.

'العربیہ' سوشل میڈیا شعبہ کے سربراہ سلطان بتاوی سے گفتگو کرتے ہوئے بل گیٹس کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ "وقت کے ساتھ جدید سائنسی آلات اور ٹکنالوجی نے انسانی زندگی میں آسانیاں پیدا کی ہیں اور لوگ ان وسائل سے بہتر انداز میں ان سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ "

بل گیٹس نے گفتگو کے دوران ٹکنالوجی کی دنیا میں ہونے والی نت ایجادات اور انسانی زندگی میں ان کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ "جدید ٹکنالوجی کی تمام لوگوں تک بلاامتیاز رسائی سے انسانی مساوات کے قیام میں مدد ملے گی۔"

بل گیٹس اسلامی ترقیاتی بینک کی چالیسویں سالگرہ کے سلسلے میں ہونے والی خصوصی تقریب میں شرکت کے لئے سعودی عرب گئے تھے، جہاں انہوں نے خطے میں پولیو کے مرض کے خاتمے، علاج اور دیگر امدادی پروگراموں کی تکمیل میں مدد فراہم کرنے کے لئے بینک کو ایک ارب ڈالرز کا عطیہ دینے بھی اعلان کیا۔

خیال رہے کہ بل گیٹس فلاحی ادارے بل اینڈ ملینڈا گیٹس کے بھی شریک چیئرمین ہیں۔ اپنی دولت کا ایک بڑا حصہ وہ اسی ادارے کے توسط سے دنیا بھر میں انسانی فلاح وبہبود کے کاموں پر صرف کرتے ہیں۔ یہ ادارہ بچوں میں پولیو اور دیگر امراض سے بچاٶ، علاج، غربت کے خاتمے اور خوراک کی ضروریات پوری کرنے جیسے پروگراموں پر کام کر رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size