سعودی شاہ عبداللہ ایک اور مرتبہ اعزازی ڈاکٹر بن گئے
سعودی عرب کی امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی نے خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کو بین الاقوامی تعلقات اور امن اور سلامتی کے قیام کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹر آف فلاسفی (پی ایچ ڈی) کی اعزازی ڈگری دی ہے اور انھوں نے یہ ڈگری قبول کر لی ہے۔
جامعہ اسلامیہ امام محمد بن سعود کے صدر سلیمان بن عبداللہ اباالخالد نے منگل کو جامعہ میں ایک نیوز کانفرنس منعقد کی ہے جس میں انھوں نے سعودی عرب کو قوموں کی برادری میں آگے لے جانے کے لیے شاہ عبداللہ کی خدمات پر روشنی ڈالی ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں مصر کی تاریخی دانش گاہ الازہر نے بھی سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کو ان کی دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کے لیے خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی ہے۔ جامعہ الازہر نے اس سے پہلے جولائی میں بھی شاہ عبداللہ کو ان کی مسلمانوں اور ''اُمہ'' کے لیے خدمات کے اعتراف کے طور پر پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی تھی۔
-
شاہ عبداللہ کے لیے الازہر کی ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری
مصر کی تاریخی دانش گاہ جامعہ الازہر نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن ...
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی ولی عہد کے لیے جاپان کی ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری
سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز کو جاپان کے سرکاری دورے کے موقع پر ٹوکیو ...
بين الاقوامى -
ترک وزیراعظم شامی یونیورسٹی کی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے محروم
رجب طیب ایردوآن کی جانب سے شامی باغیوں کی حمایت پر جامعہ حلب کا فیصلہ
مشرق وسطی -
سعودی خاتون ماہر تعلیم کو امریکا سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری
ڈاکٹر سمر السقاف امن کے نوبل انعام کے لیے بھی نامزد
بين الاقوامى