لبنان کی ٹی وی میزبان کا عالم دین کو مسکت جواب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

لبنان کے ایک ٹیلی ویژن چینل کی میزبان ریما کرکئی نے پروگرام کے دوران ایک عالم دین کو ترکی بہ ترکی جواب دے دیا ہے اور ان سے کہ دیا ہے کہ وہ باہمی احترام کو ملحوظ رکھیں۔ان عالم صاحب نے اس میزبان کو پروگرام کے دوران بات کاٹنے پر صرف یہ کہا تھا کہ وہ اپنا مُنھ بند رکھیں۔

ان دونوں کے درمیان الجدید ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والے پروگرام کے دوران اس وقت توتکار شروع ہوگئی جب ٹی وی میزبان نے عالم دین سے کہا کہ وہ وقت کی پابندی کے پیش نظر اپنا جواب مختصر کردیں۔انھوں نے عیسائیوں کی داعش میں شمولیت پر بات کرنے کے بجائے مشرق وسطیٰ میں عیسائیوں کی مداخلت اور اس کے مضمرات کے تاریخی حوالے سے گفتگو شروع کردی تھی۔

اس موقع پر چینل کی پیش کار نے کہا کہ ''مہربانی فرما کر پوری تفصیل بیان نہ کریں ۔ہم آپ کا احترام کرتے ہیں اور یہ جانتے ہیں کہ آپ مکمل جواب دینا چاہتے ہیں''۔

اس کے جواب میں عالم دین نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ''کیا آپ کی بات ختم ہوچکی ہے؟اگر ایسا ہے تو پھر مُنھ بند رکھیں (شٹ اپ) تا کہ میں بات مکمل کر سکوں''۔

اس پر کرکئی نے یہ کہا:''ایک سیکنڈ کے لیے رُکیے۔یاتو ہمیں باہمی احترام ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے ،نہیں تو پھر گفتگو ختم کی جارہی ہے''۔اس کے بعد اس خاتون میزبان نے اپنے پروڈیوسر سے کہا کہ وہ ان صاحب کا مائیکرو فون منقطع کردیں اور پھر معمول کے مطابق اپنا پروگرام جاری رکھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں