ایرانی توسیع پسندی پر امام الحرم کی وارننگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

مسجد الحرم کے پیش امام اور خطیب الشیخ صالح آل طالب نے توسیع پسندانہ ایرانی عزائم سے متعلق خبردار کرتے ہوئے انہیں ہر جگہ نشانہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

حرم مکہ میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے الشیخ صالح آل طالب کا کہنا تھا کہ 'یمن میں مسلکی بنیاد پر توسیع بالکل ویسی ہی ہے جیسے عراق اور شام میں مجرم عناصر نے اپنے پنجے گاڑنے کے لئے اختیار کی۔ ملت اسلامیہ میں مسلک کی بنا پر پیش قدمی کی روش سے مسلح کارروائیوں کا آغاز ہوتا ہے، جس کا انجام افراتفری اور قتل و غارت گری کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ عراق اور شام میں مختلف مذاہب کے پیروکاروں کو کیسے جنگ کا ایندھن بنایا گیا؟ اس جنگ میں بچے، بزرگ، مرد و خواتین بلا تفریق تہ تیغ کر دیئے گئے۔

امام مسجد الحرم کا مزید کہنا تھا کہ استطاعت رکھنے والوں پر یمن میں فرقہ وارانہ بنیاد پر پیش قدمی روکنا لازم ہے۔ یہ پیش قدمی دین دشمنی ہے اور اس کا شکار یمن اور اس کے شہری ہو رہے ہیں۔ مٹھی بھر افراد کی فرقہ وارانہ سوچ سے ہمسائے متاثر ہو رہے ہیں۔ پورے ملک کو ایک اقلیت کے خود ساختہ عقیدے کی قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔ یمن کو فرقہ واریت کے شکنجے سے آزاد کرانا دینی فریضہ ہے۔ اس کے خلاف لڑائی، عین اللہ کی راہ میں جہاد ہے۔ یمن کا دفاع، رکن یمانی کے تحفظ کے مترادف ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size