یمن کے بارے میں پاکستانی موقف پر یو اے ای کی تنقید
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر انور قرقاش نے یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی فوج کے فیصلہ کن طوفان نامی آپریشن میں پاکستانی پارلیمنٹ کے غیر جابندار رہنے کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔
اماراتی وزیر نے اپنے ذاتی ٹویٹر اکاونٹ پر پیغام میں پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خلیج عرب کے ممالک کے ساتھ اپنے اسٹرٹیجک تعلقات کو واضح کرے. اپنے ٹویٹر پیغام میں ڈاکٹر انور قرقاس کا کہنا تھا کہ "اس فیصلہ کن موقع پر متضاد اور مبہم موقف پاکستان کو مہنگا پڑے گا۔"
یو اے ای کے وزیر کا مزید کہنا تھا کہ"خلیج عربی خطرناک صورتحال سے گذر رہا ہے۔ اس کی اسٹرٹیجک سلامتی بھی خطرے میں دکھائی دیتی ہے۔ یہ موقع اصل اتحادی کی پہچان کے امتحان کا ہے۔"
انہوں نے کہا کہ "پاکستانی پارلیمنٹ کا یمن کے بحران میں بیک وقت غیر جانبدار رہنے اور سعودی عرب کی حمایت کا اعلان غیر متوقع کھلا اور خطرناک تضاد ہے۔"
یاد رہے پاکستان کی مجلس شوری [پارلیمنٹ] نے جمعہ کے روز یمن کے صورتحال پر اپنے مشترکہ اجلاس کے اختتام پر ایک قرارداد منظور کی جس میں حکومت سے جاری تنازعہ میں غیر جانبدار رہنے کا کہا گیا تھا۔ قرارداد میں حکومت کو مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ حوثی بغاوت کے خلاف بننے والے عسکری اتحاد کا حصہ بننے سے گریز کرے۔
قرارداد کے مطابق "پاکستان یمن کے بحران میں غیر جابندار رہتے ہوئے بحران کے خاتمے کے لئے سیاسی اور سفارتی کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ نیز ہم مملکت سعودی عرب کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہیں۔"
-
یمن بحران: پاکستان غیرجانبدار رہے،پارلیمان کی قرارداد
حکومتِ پاکستان یمن میں فوری جنگ بندی کے لیے فعال سفارتی کوششیں کرے
پاكستان -
عالمی برادری یمن میں جاری بحران حل کرائے:پاکستان
سعودی عرب کی حوثی مخالف مہم میں پاکستان کی شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا
پاكستان -
پاکستان کا حوثی مخالف فوجی مہم میں شمولیت سے گریز
مسلم اُمہ کو تقسیم کرنے والے تنازعے میں نہیں پڑیں گے:وزیردفاع
پاكستان -
ریاض کو درپیش خطرات کا سخت جواب دیا جائے گا: پاکستان
پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو درپیش سلامتی کے خطرات کا ...
پاكستان -
پاکستان اور مصر حوثی مخالف فوجی مہم میں شامل
پاکستان اور مصر نے یمن میں حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں فوجی ...
پاكستان -
امیرِ قطر کی پاکستان کے دورے پر اسلام آباد آمد
امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر سوموار کو ...
پاكستان