پاکستان اور مصر حوثی مخالف فوجی مہم میں شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

پاکستان اور مصر نے یمن میں حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں فوجی مہم میں شمولیت کا اعلان کیا ہے اور ان دونوں ممالک کی فضائی اور بحری افواج اس مہم میں حصہ لیں گی۔

العربیہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ،مصر اور سوڈان نے یمن میں حوثیوں کی بغاوت کو کچلنے کے لیے زمینی دستے مہیا کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔واشنگٹن میں متعیّن سعودی سفیر عادل الجبیر نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا ہے کہ مراکش نے بھی حوثیوں کے خلاف آپریشن میں شمولیت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

ان سے قبل متحدہ عرب امارات ،کویت ،بحرین ،قطر اور اردن نے سعودی فضائیہ کی قیادت میں حوثیوں کے خلاف فوجی مہم کے لیے اپنے لڑاکا طیارے مہیا کردیے ہیں۔العربیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای نے تیس ،بحرین اور کویت نے پندرہ،پندرہ ،قطر نے دس اور اردن نے چھے طیارے اس مہم کے لیے مختص کیے ہیں۔

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر سعودی فضائیہ کے طیاروں نے جمعرات کو علی الصباح یمنی دارالحکومت صنعا اور دوسرے علاقوں میں حوثی شیعہ باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے اور اس کے نتیجے میں صنعا میں حوثیوں کے زیر قبضہ ایک ملٹری ائیربیس تباہ ہوگیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں