.

گاہکوں کو چائے، بلیوں سے لبھانے والا امریکی ریستوران

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی دارلحکومت واشنگٹن میں بلیوں والے پہلے ریستوران کا افتتاح ہو گیا ہے جہاں پالتو جانوروں کے شوقین ان کی معیت میں کافی اور چائے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

العربیہ کے فلیگ شپ مارننگ شو 'صباح العربیہ' کی رپورٹ کے مطابق آپ کام کی زیادتی کے بعد اب بلیوں کے ریستوران میں پرلطف راحت اور آرام کا منفرد تجزبہ کر سکتے ہیں۔

اس ریستوران میں صرف آپ کے جسم میں کیفین کا لیول ہی کںڑول نہیں کیا جائے گا بلکہ بلیوں کی پیار بھری معیت میں آپ کا موڈ بھی کنڑول میں رہے گا۔ اس ریستوران کا مقصد گاہکوں کو پالتو جانوروں سے ملاقات کا موقع فراہم کرنا ہے، جس سے لوگوں کو بلیوں کو اپنانے کی ترغیب ملے گی۔

ریستوران میں اپنی من پسند کافی یا چائے سے لطف اندوز ہوتے وقت ابتدائی طور پر 16 بلیاں ہوٹل کے مختلف حصوں میں آزادانہ پھرتی رہتی ہیں۔ اگر ان میں کوئی پسند آئے اور آپ اس سے کھیل کر دل بہلانا چاہیں تو بخوشی اسے خرید کر ساتھ گھر بھی لیجا سکتے ہیں۔

بلیوں کے شوقین افراد نے اس ریستوران کو نہایت پسند کیا ہے۔ جانوروں کو ناز و نعم سے پالنے والوں کی کمی نہیں، تاہم ان میں بہت سے افراد اپنے گھروں کی تنگ دامنی یا اپنی مصروفیت کے باعث انہیں پال نہیں سکتے، وہ اس ریستوران میں آ کر ان سے دل بہلا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ بلیوں کے لئے پہلا ریستوران 1998 میں تایوان میں کھولا گیا۔ تائیوان بلی ریستوران کے نام سے کھلنے والے اس منفرد ہوٹل کے بعد دنیا بھر میں ایسے ریستوران کھلنے لگے۔