نارویجن شہزادی نے ڈریسنگ روم میں فٹ بال ہیرو کو فرت جذبات میں گلے لگا لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

ناروے کی شہزادی انگرڈ الیگزینڈرا نے اپنی قومی فٹ بال ٹیم کو سنہ 2026ء فٹ بال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچانے والے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو ڈریسنگ روم میں بے حد خوشی کے عالم میں گلے لگایا۔

ہالینڈ نے نیوجرسی میں دو شاندار گول کر کے ناروے کو برازیل کے خلاف فتح دلائی اور اس کے ساتھ ہی ناروے کی ٹیم کی کوارٹر فائنل تک کی شاندار کہانی جاری رہی۔ میچ کے بعد جب کھلاڑی ڈریسنگ روم میں جشن منا رہے تھے تو انہیں ایک شاہی دورے کا سرپرائز ملا۔ ولی عہد ہاکون اور ولی عہد میٹے مارٹ کی بڑی صاحبزادی شہزادی الیگزینڈرا نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دینے کے لیے وہاں پہنچنے کی خصوصی کوشش کی۔

اپنے بھائی شہزادہ سویرے میگنس کے ہمراہ شہزادی نے ہر کھلاڑی سے انفرادی طور پر بات چیت کی اور اسٹار کھلاڑی ایرلنگ ہالینڈ کو گرم جوشی سے گلے لگایا۔

برطانوی اخبار ’ڈیلی میل‘ کے مطابق شہزادی انگرڈ ناروی کے تخت کی وارث ہیں اور مستقبل میں ملک کی ملکہ بنیں گی۔ اسی لیے ان کا نیوجرسی کا دورہ بہت اہمیت کا حامل تھا۔

شہزادی نے اس ٹورنامنٹ میں پہلی بار گروپ مرحلے میں سینیگال کے خلاف جیت کے دوران شرکت کی تھی جب وہ آخری لمحات میں اپنے والد کی جگہ وہاں پہنچی تھیں۔

ولی عہد ہاکون نے اپنی اہلیہ کی سرجری کے باعث اپنا دورہ منسوخ کر دیا تھا جس کی وجہ سے یہ ذمہ داری شہزادی الیگزینڈرا کو نبھانا پڑی۔

شہزادی دونوں میچوں میں ٹیم کے لیے خوش قسمتی کی علامت ثابت ہوئیں کیونکہ ناروے کی ٹیم اور خاص طور پر ہالینڈ نے 28 برسوں میں اپنی پہلی ورلڈ کپ شرکت کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

ورلڈ کپ کا یہ ٹورنامنٹ ولی عہد میٹے مارٹ کی پھیپھڑوں کی پیوند کاری کے بعد شہزادی انگرڈ کی پہلی سرکاری اور عوامی نمائش ہے، یہ خبر ناروے میں ہالینڈ اور ان کے ساتھیوں کی کامیابی کے ساتھ ساتھ سرخیوں میں رہی۔

فٹ بال کی بات کی جائے تو ہالینڈ نے میچ پر مکمل کنٹرول رکھا اور اپنے گولز کی تعداد 7 تک پہنچا دی، جس کے ساتھ ہی وہ گولڈن بوٹ کی دوڑ میں ارجنٹینا کے لیونل میسی اور فرانس کے کیلین ایمباپے کے برابر آ گئے ہیں۔

ناروے کے کھلاڑی شاہی خاندان کے افراد کے ساتھ مل کر ہفتے کے روز میامی میں انگلینڈ کے خلاف ہونے والے کوارٹر فائنل میچ کے منتظر ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں