میزبان نے غلط امیدوار کو 'مس یونیورس' کیسے بنایا؟
کولمیبیا کی رنر اپ حسینہ کی خوشی جلد کافور ہو گئی
فلپائن کی حسینہ پیا آلنزو ورٹزبیک ڈرامے سے بھرپور عالمی مقابلہ حسن میں تھوڑی دیر کی پریشانی سہنے کے بعد 'مس یونیورس' منتخب ہو گئیں۔
عالمی مقابلہ حسن کے میزبان اور مزاحیہ اداکار سٹیو ہروے کو جیتنے والی دوشیزہ کا نام پڑھنے میں غلطی ہوئی اور انہوں نے مس کولمبیا آریڈانا گوٹی ایرز کو مس یونیورس کے اعزاز کا حقدار قرار دے دیا۔
لاس ویگاس میں ہونے والی اس تقریب میں آریڈانا کو ملنے والی غیر متوقع خوشی اور حیرت جلد ہی کافور ہو گئی جب اسے مختصر وقت کے لئے مس یونیورس کا تاج پہنا کر واپس لے لیا گیا۔
'مس یونیورس' کے لئے اپنے نام کا اعلان ہونے اور غلطی سے اس اعزاز کا تاج پہنائے جانے پر آریڈانا ابھی مبارک سلامت کے جواب میں 'ہوائی کس' کر رہی تھی کہ میزبان ہروے گویا کھسیانے لہجے میں بولے، میں معذرت چاہتا ہوں، فرسٹ رنر اپ کا اعزاز کولمیبیا کے حصے میں آیا ہے جبکہ دو ہزار پندرہ کی مس یونیورس کا اعزاز فلپائن کی حسینہ نے اپنے نام کیا ہے۔ یہ سنتے ہی کولمیئن حسنیہ کی خوشی کافور ہو گئی جبکہ اصل مس یونیورس پیا آلنزو ورٹزبیک اپنے نام کا اعلان سن کر حیرت زدہ رہ گئیں۔
یہ سارے مناظر ہال میں موجود حاضرین سمیت منیلا سے ماچسٹر تک دنیا بھر کے کروڑوں افراد نے براہ راست دیکھے۔
ہروے نے اپنی سانس روکتے ہوئے کہا کہ دراصل یہ میری غلطی تھی۔ آپ اسے مقابلے میں شریک خواتین کے کھاتے میں نہ ڈالیں۔ اس سال لاس ویگاس میں ہونے والا مقابلہ حسن لاطینی امریکا اور ایشیا کے طول وعرض میں انتہائی مقبول ایونٹ ہے۔
-
جنوبی افریقا کی دوشیزہ حسینہ عالم منتخب
ہنگری اور امریکا کی حسینائیں رنرر اپ قرار پائیں
ایڈیٹر کی پسند -
'' مس یونیورس'' کیخلاف محبت کی یادگار کی توہین کرنے کا مقدمہ
تاج محل میں کسی مخصوص برانڈ کی تصاویر بنانا جرم ہے: بھارتی حکام
بين الاقوامى -
نائجیرین لڑکی پہلی مس مسلم ورلڈ بن گئی
خواتین نے مقابلہ حسن قراءت اور عالمی مسائل پر بحث کرائی گئی
بين الاقوامى -
انڈونشیا: مقابلہ حسن کیخلاف احتجاج، مسلم ورلڈ مقابلے کا اعلان
مسلم ورلڈ مقابلے میں اسلامی طرز زندگی اور پردہ معیار ہو گا
بين الاقوامى -
مراکش بیلجیئم مقابلہ حسن کی شرکاء کا مسجد میں نیم عریاں فوٹو سیشن
انٹرنیٹ پر تصویر کی ترویج نے ملک میں نیا تنازعہ کھڑا کر دیا
بين الاقوامى -
سعودی مقابلہ حسن جہاں معیار ظاہری جمال نہیں، حسن اخلاق ٹہرا
مرام آل سیف کی بطور 'سیدہ الاخلاق' تاج پوشی
بين الاقوامى