امتحانی پرچے میں منفرد جواب ، مصری بچے کی کفالت کا اعلان
مصر کی معروف درس گاہ جامعہ الازہر کے وائس چانسلر ڈاکٹر احمد الطيب نے 11 سالہ مصری بچے اسامہ حماد کے جامعہ سے فارغ التحصیل ہونے تک تعلیمی اخراجات کی کفالت کا اعلان کیا ہے۔ شمالی سیناء صوبے کے شہر الشیخ زوید کے ایک اسکول میں پانچویں جماعت میں زیرتعلیم اسامہ کو امتحانی پرچے میں لکھے گئے اپنے جملے "میری ماں فوت ہوچکی ہے اور اس کے ساتھ ہر چیز فوت ہوگئی" کی وجہ سے سوشل میڈیا پر غیرمعمولی توجہ حاصل ہوگئی تھی۔
شیخ الازہر ڈاکٹر احمد طیب کے مشیر محمد محمد عبدالسلام نے بتایا کہ شیخ الازہر نے اسامہ کے تعلیمی اخراجات کی کفالت اور اس کے اہل خانہ کے لیے ماہانہ الاؤنس کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے قبل " ٹوئیٹر" پر مصر میں پرائمری لیول کے عربی زبان کے امتحانی پرچے کے ایک سوال کی تصویر پوسٹ کی گئی تھی جس میں "ماں کا اپنی اولاد پر عظیم احسان" کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔ 11 سالہ اسامہ نے اس سوال کے جواب میں یہ عبارت لکھی "میری ماں فوت ہوچکی ہے اور اس کے ساتھ ہر چیز فوت ہوگئی"۔
ماں کی محبت سے محروم ہوجانے والے ننھے اسامہ کے اس جواب نے سوشل میڈیا پر بھونچال سا پیدا کر دیا۔ اس کے نتیجے میں شمالی سیناء میں وزارت تعلیم کے سکریٹری عادل عبدالمنعم نے اسامہ کو تخلیقی اظہار کے مذکورہ سوال میں 14 میں سے 11 نمبر دینے کا فیصلہ کیا جب کہ شمالی سیناء صوبے کے گورنر نے اسامہ کے خاندان کی تنگ دستی کے پیش نظر اس کا اعزاز و اکرام کرتے ہوئے ماہانہ الاؤنس جاری کر دیا۔
-
داعش کی وقتی شادیاں غیر اسلامی فعل ہیں: جامعہ الازہر
مصر کی معروف درسگاہ جامعہ الازہر نے انتہا پسند تنظیم 'داعش' سے وابستہ خواتین اور ...
بين الاقوامى -
جامعہ الازہر کا یو اے ای میں کیمپس کھولنے کا اعلان
مصر کی سب سے بڑی دینی درسگاہ جامعہ الازھر کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب نے خلیجی ...
مشرق وسطی -
’مذہبی تعلیمات کی تشریح کا طریقہ بدلنے کی ضرورت ہے‘
جامعہ الازہر کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب کا مکہ کانفرنس سے خطاب
بين الاقوامى