سعودی وزارت حج وعمرہ کی ڈیجیٹل سروسز حجاج کے لیے نئی سہولت
سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے سال رواں میں ماضی کی نسبت حجاج ومعتمرین کو زیادہ منفرد سہولتیں مہیا کی ہیں۔ ان جدید سہولیات میں ڈیجیٹل سروس خاص طور پر شامل ہیں جن کے نتیجے میں حجاج کرام کو درپیش مسائل کے فوری اور موثر حل میں مدد ملے گی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وزارت حج وعمرہ کے زیراہتمام ڈیجیٹل سروسز کے پروجیکٹ کا اجراء بیت اللہ کی زیارت کے لیے آنے والے مہمانوں کے لیے سہولیات کا بنیادی ستون ہے جو وزارت حج کی طرف سے حجاج کرام کی بہبود کے کامیاب پروگرام کی عکاسی کرتا ہے۔
نئے ڈیجیٹل سسٹم کنٹرول سینٹر اور مانیٹرنگ کے نظام کے ذریعے رواں سال حج کے امور کی نگرانی کی جائے گی۔ نئے نظام کے سے حجاج کرام اور انتظامیہ دونوں مستفید ہوں گے۔ حجاج اور انتظامیہ کا قیمتی وقت بچے گا اور مشکلات کی نشاندہی اور ان کے فوری حل کی راہ ہموار ہوگی۔
نئے تکنیکی نظام اندرون اور بیرون ملک سے آئے حجاج کرام کے متعلقہ حکام کے ساتھ روابط میں معاونت، حجاج کرام کی رہائش گاہوں کے بارے میں رہ نمائی اور موسمی تبدیلیوں کے بارے میں معلومات بھی شامل ہوں گی۔
-
شاہ سلمان کی دعوت پر دنیا بھر سے 1400 خوش نصیب حج ادا کریں گے
’خادم الحرمین الشریفین حج پروگرام کا مقصد اسلامی اخوت وبھائی چارے کا فروغ ہے‘
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب: غیر قانونی عازمین حج کی آمد روکنے کے لیے اقدامات
سعودی حکام نے غیر مجاز عازمین حج اور گاڑیوں کے مکہ مکرمہ میں داخلے کو روکنے کے لیے ...
بين الاقوامى -
حج میں رمی جمرات کا نیا شیڈول، روزانہ چار گھنٹے پابندی
سعودی عرب کی وزارت امور حج نے طواف کے نگراں اداروں کے ساتھ مل کر ایام حج کےدوران ...
مشرق وسطی