حج میں رمی جمرات کا نیا شیڈول، روزانہ چار گھنٹے پابندی
سعودی عرب کی وزارت امور حج نے طواف کے نگراں اداروں کے ساتھ مل کر ایام حج کےدوران رمی جمرات کا نیا شیڈول جاری کیا ہے۔ اس شیڈول کے مطابق اندرون ملک سے آئے حجاج کرام روزانہ چار گھنٹوں کے لیے رمی جمرات کے لیے اپنے خیموں سے باہر نہیں نکلیں گے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایام حج کے دوران دسویں روز صبح چھ سے دن 10 بجے تک رمی جمرات پرپابندی ہوگی۔ گیارہویں روز 14 بجے تک شام 18 بجے تک جب کہ تیرہویں روز ساڑھے تین گھنٹے کی پابندی ہوگی اور یہ پابندی دن ساڑھے دس بجے سے 14 بجے تک برقرار رہے گی۔
رمی جمرات کے پابندی کے اوقات کا اعلان وزارت حج اور ترکی، یورپ، امریکا اور آسٹریلیا کے حجاج کرام کے طواف کی ذمہ نجی تنظیم کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا گیا۔ رمی جمرات کے اوقات کا تعین جمروں کے قریب حجاج کا رش کم کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے۔
-
جمرات پُلوں کو قابل تجدید توانائی سے ٹھنڈا رکھنے کی تجویز
حجاج کے پیدل چلنے، شمسی توانائی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنا ممکن ہے: ماہرین
ایڈیٹر کی پسند -
منیٰ میں بھگدڑ کی جگہ جمرات تک براہ راست سڑک بنے گی
حجاج نئی سڑک کے ذریعے جمرات کے علاقے میں بے روک داخل ہوسکیں گے
بين الاقوامى -
"واٹس ایپ" گروپ نے قیمتی گاڑی کا مالک بنا دیا !
سعودی عرب میں "واٹس ایپ" پر ایک گروپ بنانے والے شہری کے وہم و گمان میں ...
ایڈیٹر کی پسند