سیلفی کے دیوانوں کے لیے انوکھی پیش کش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اگر آپ سیلفی لینے کے لیے کسی "منفرد" تجربے کی تلاش میں ہیں تو آپ کی خدمت میں پیش ہے یہ "پورٹیبل طیارہ".. جی ہاںAirSelfie نامی انتہائی چھوٹا سا طیارہ درحقیقت صارفین کے لیے فضا سے بسہولت سیلفی تصاویر لینے کا غیر روایتی طریقہ پیش کرتا ہے۔ اس طیارے میں 5 میگا پکسل کا کومپیکٹ کیمرا نصب ہے۔ طیارے کی امتیازی خصوصیت اس کا چھوٹا سا حجم اور کم وزن (52 گرام) ہے جس کے باعث استعمال کرنے والے افراد اسے کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ اپنے ساتھ لے جا سکتے ہیں۔

طیارے کو ایک خصوصی ایپلی کیشن کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے جو اینڈرائڈ اور آئی او ایس نظام کے حامل کسی بھی اسمارٹ فون پر دستیاب ہے۔ اس طرح مخلتف حالتوں میں سیلفی تصاویر کو لے کر براہ راست اسمارٹ فون میں محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

طیارے میں 4GB گنجائش کا مائیکرو ایس ڈی کارڈ اور 240 ملی ایمپیئر کی بیٹری لگائی گئی ہے۔ اس بیٹری کے ساتھ ایک وقت میں پورے ایک گھنٹے تک طیارے کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

صارفین محدود مدت کی پیش کش کے تحتAirSelfie طیارے کا ورژن Kickstarter نامی ویب سائٹ کے ذریعے 179 یورو یعنی تقریبا 190 امریکی ڈالر کا عطیہ دے کر بُک کرا سکتے ہیں۔ صارفین کو ایئر سیلفی کی ڈلیوری کا آغاز مارچ 2017 سے کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size