’العربیہ‘ چینل کا نام برج الخلیفہ کی بلندیوں پر چمک اٹھا!
دنیا کی بلند ترین عمارت کا ’العربیہ‘ کی خدمات کو شاندار خراج تحسین
متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کے وسط میں قائم دنیا کی بلند ترین عمارت ’برج الخلیفہ‘ کو ’العربیہ‘ نیوز چینل کے نام اور اس کے بنفشی رنگوں سے مزین کرکے چینل کی خدمات کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
برج الخلیفہ کو العربیہ کے رنگوں سے مزین اور اس پر’العربیہ‘ کا نام روشن کرکے ٹی وی چینل کی عرب دنیا میں ابلاغی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔ عرب ذرائع ابلاغ میں برج الخلیفہ کی بلندیوں پر چمکنے کا پہلا اعزاز العربیہ کو ملا ہے۔
برج الخلیفہ کے سامنے نصب فوارے سے اچھلتے پانی سے بھی العربیہ کے بنفشی رنگ اور اس کے سفید نام کے منفرد مناظر کا مظاہرہ پیش کرکے العربیہ چینل کی ذرائع ابلاغ میں اس کی پیشہ وارانہ خدمات کا اعتراف کیا گیا۔
-
العربیہ : دنیا کی سب سے بڑی اسکرین پر ٹرمپ کی جیت کا اعلان !
-
آئیے امریکی کانگریس کے اندرونی مناظر کی سیر کریں!
-
امریکی انتخابات کی العربیہ پر انتہائی نفیس کوریج کا اہتمام
-
العربیہ نیوز چینل کے جنرل مینجر ترکی الدخیل کے لیے اقوام متحدہ کا اعزاز
-
حرم مکی میں " 27 ویں" شب ، العربیہ کی تصاویر کے آئینے میں
-
امریکی صدارتی انتخابات کے حوالے سے العربیہ کا خصوصی پروگرام