امریکی صدارتی انتخابات کے حوالے سے العربیہ کا خصوصی پروگرام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکا میں رواں سال کے آخرمیں ہونے والے صدارتی انتخابات کی گرما گرم مہم کے دوران العربیہ نیوز چینل نے بھی ہفتہ وار خصوصی پروگرام کے ذریعے صدارتی انتخابات کو کوریج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وائیٹ ہاؤس کے نئے میزبان کے حوالے سے العربیہ اسکرین پر نشر کیے جانے والے ہفتہ وار پروگرام کو ’’صدارتی مقابلہ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ سلسلہ وار پروگرام کے آغاز میں صدارتی امیدواروں کی عوامی مقبولیت کے حوالے سے رائے عامہ کے جائزے پیش کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ متنازع ری پبلیکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے خصوصی رپورٹس بھی پروگرام کا حصہ ہوں گی۔

ٹی وی شو میں امریکی صدارتی انتخابات کے طریقہ کار اور اس حوالے سے عمومی دلچسپی کے لیے معلومات بھی فراہم کی جائیں گی جوعموما منظرعام پر نہیں لائی جاتیں۔ پروگرام میں بتایا جائے گا کہ امریکا میں صدارتی انتخابات کے لیے مہم کیسے شروع ہوتی ہے اور ہرپارٹی اپنے امیدوار کیسے نامزد کرتی ہے۔ خصوصی پروگرام کی نشریات کے لیے ’’العربیہ‘‘ کے واشنگٹن اور دبئی میں قائم اسٹوڈیو سے معاونت لی جائے گی۔ یہ پروگرام دبئی سے صہیب شرایر پیش کریں گے جب کہ واشنگٹن سے نادیہ البلبیسی ان کا ساتھ دیں گی۔ یہ پروگرام گرینج کے معیاری وقت کے مطابق 20:30 پر نشر کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں