ٹیچر کے حواس بے قابو.. ٹرمپ کے چہرے پر پستول تان لیا !
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں ہائی اسکول کی ایک خاتون ٹیچر کو متنازع وڈیو کے سامنے آنے کے بعد کام سے روک دیا گیا ہے۔ گزشتہ دو روز کے دوران انٹرنیٹ پر پائیل موڈی نامی خاتون کی ایک وڈیو گردش میں آئی جس میں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب پستول کا رخ کر کے زور سے بول رہی ہیں "مرجاؤ ، مرجاؤ "۔
تفصیلات کے مطابق وڈیو میں اسکرین پر ٹرمپ اپنی تقریب حلف کے دوران خطاب کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس دوران مذکورہ خاتون ٹیچر نے اپنی "پانی کی کھلونا" پستول سے ٹرمپ کے چہرے پر دھار پھینکتے ہوئے کہا کہ "مرجاؤ"۔
موڈی نے یہ وڈیو اپنے انسٹاگرام کے اکاؤنٹ پر پوسٹ کر دی جس کے سبب سوشل میڈیا پر یہ جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ وڈیو کا معاملہ اسکول کی انتظامیہ تک جا پہنچا جس نے موڈی کو معطل کرتے ہوئے تحقیات کا آغاز کر دیا۔ واضح رہے کہ "یہ انوکھا منظر" بعض طلبہ کی موجودگی میں سامنے آیا۔
اسکول انتظامیہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ خاتون ٹیچر انتظامی رخصت پر ہے اور واقعے کی تحقیات شروع کر دی گئی ہیں۔
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا موبائل وائیٹ ہاؤس کی سلامتی کے لیے خطرہ؟
صدر ٹرمپ اپنا ذاتی موبائل فون استعمال کرنے پر مُصِر
بين الاقوامى -
میکسیکو کو امریکا پر سوار نہیں ہونے دیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
’برطانیہ سے خصوصی تعلقات کے قیام کا عزم ‘
بين الاقوامى -
سعودی عرب میں ٹرمپ کی سرمایہ کاری کی کہانی ؟
سعودی عرب میں اقتصادی اصلاحات نے عالمی تاجروں اور کمپنیوں کے مملکت کی منڈی میں ...
مشرق وسطی