بچے نے ملکہ ایلزبتھ کو شرمسار کردیا: ویڈیو
مشاہیر، سربراہان مملکت، صدور اور بادشاہوں سے ملاقات ایک عام آدمی کا دیرینہ خواب ہوتا ہے مگر بعض لوگ بالخصوص بچے دنیا کے ان بڑوں کوکوئی اہمیت نہیں دیتے۔
ایسا ہی ایک واقعہ حال ہی میں برطانیہ میں اس وقت پیش آیا جب ایک بچے نے ملکہ ایلزبتھ کو گل دستہ پیش کرنے سے انکار کردیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ہوا یوں کہ لندن میں شاہی محل میں حالیہ جنگ میں مارے گئے برطانوی فوجیوں کی یادگار کے افتتاح کے موقع پر ایک برطانوی فوجی جوڑے نے ملکہ ایلزبتھ اور ان کے شوہر شہزادہ فیلپ ڈیوک آف ایڈنبرا کو اپنے بچے کے ہاتھ سے ایک گل دستہ پیش کرنے کی تیاری کی۔
شاہی پروٹوکول کے مطابق بچے کو ملکہ سے ملایا گیا تو بچے نے نہایت لا ابالی پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف ملکہ کو گل دستہ پیش نہ کیا بلکہ ان کی طرف متوجہ ہونے کے بجائے اپنی والدہ سے لپٹ گیا۔
ملکہ ایلزبتھ ایک بچے کے ہاتھوں سامنا کرنے والی اس شرمندگی پر خون کے گھونٹ پی کر رہ گئیں، انھوں نے بچے کی جانب سے شاہی پروٹوکول کو دیوار پر دے مارنے کے واقعے کو نظر انداز کرنے کے لیے اپنے ہونٹوں پر مسکراہٹ لانے کی کوشش کی مگر ان کے چہرے کے تاثرات بتا رہے تھے کہ انھیں اس واقعے پر سخت سبکی ہوئی ہے کیونکہ ایک بچے نے ان کے ساتھ ہاتھ ملانے اور انھیں گل دستہ پیش کرنے سے انکار کردیا تھا۔ بچے کی اس معصومانہ حرکت پر اس کے والدین بھی شرمندہ ہوئے۔ جب بچے نے ملکہ کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا تو آس پاس کھڑے حکومتی اور فوجی عہدیدار بھی ہنس دیے۔
-
جب ملکہ برطانیہ کا محافظ اُن پر گولی چلانے والا تھا !
برطانوی اخبار " دی ٹائمز" کے مطابق برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی زندگی ...
بين الاقوامى -
ملکہ برطانیہ کی 61 برس قبل عدن آمد: تصاویر
#یمن میں ان دنوں #برطانیہ کے شاہی خاندان کی سربراہ ملکہ ایلزابیتھ کی املاک کی ...
ایڈیٹر کی پسند -
ملکہ برطانیہ کا مابعد ریفرینڈم قومی اتحاد پر زور
برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم نے اسکاٹ لینڈ میں منعقدہ ریفرینڈم میں آزادی کے خلاف ووٹ ...
بين الاقوامى