’اسمارٹ فون‘ نے کاروباری دنیا میں کیسے انقلاب برپا کیا؟
ساتھیوں اور کاروباری احباب کے ساتھ بالمشافہ ملاقات کرنی ہو، کوئی شیئر خرید کرنا ہو،کسی بنک کی انتظامیہ سے رابطہ کرنا ہو، کوئی ای میل پیغام بھیجنا ہو، ذرائع ابلاغ کے ذریعے گاہکوں کے ساتھ لین دین کرنا ہو اور اس طرح کے ان گنت دوسرے کام اب صرف ایک چھوٹے سے آلے یعنی اسمارٹ فون میں محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔
اس طرح اسمارٹ فون نے کاروباری دنیا کو بدل کررکھ دیا ہے۔ اسمارٹ فون فوری رابطے کا آسان ذریعہ ہے۔ اسمارٹ فون نے تمام طبقہ ہائے زندگی کے افراد کو رابطے کی سہولیات فراہم کی ہیں۔ مگر اس کا سب سے زیادہ فائدہ کاروباری طبقے کو ہوا ہے۔ کوئی فوری ٹیکسٹ پیغام بھیجنا ہو،ای میل کرنا ہو، کلاؤڈ سروسز،براہ راست ویڈیو کال ہو تو یہ کام سات سمندر پار رہتے ہوئے صرف چند لمحات میں ممکن ہوگیا۔
اسمارٹ فون نے کاورباری حضرات کو نقل وحرکت کی بھی آزادی فراہم کی ہے۔ آپ کو کسی سے ملاقات کے لیے دور پار سفر کی زحمت اٹھانے کی ضرورت نہیں۔ آپ اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے کسی بھی کمپنی کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کرسکتے ہیں۔ عالمی مارکیٹ کے اتارو چڑھاؤ کو دیکھ سکتے ہیں۔
یہ سہولت صرف رابطوں تک محدود نہیں بلکہ کاروباری طبقے کے لیے اسمارٹ فون نے اپنا کاروباری دائرہ بڑھانے کا موقع بھی دیا ہے۔ آپ اپنے گاہکوں کے بارے میں جان کاری حاصل کرسکتے ہیں۔
-
جواد ظریف نے ’سام سنگ‘ کمپنی کے بائیکاٹ کی دھمکی کیوں دی؟
کورین کمپنی کا ایرانی کھلاڑیوں کو اسمارٹ فون تحفے میں دینے سے انکار
بين الاقوامى -
آپ یقین کریں گے؟ روسی صدر پوتین کے پاس اسمارٹ فون نہیں!
آپ شاید اس انکشاف پر یقین کریں یا نہ کریں ،یہ آپ کی مرضی لیکن حقیقت یہ ہے کہ ...
ایڈیٹر کی پسند -
اسمارٹ فون کی لت سے انسانی دماغ کا یہ انجام ہوتا ہے
ایک نئے تحقیقی مطالعے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسمارٹ فون استعمال کرنے کی لَت دماغ ...
ایڈیٹر کی پسند