انگریزی کے وہ مشہور الفاظ جو عربی زبان سے آئے
بعض لوگوں کے لیے یہ بات حیرت کا باعث ہوگی کہ انگریزی زبان میں گردش میں رہنے والے 100 سے زیادہ الفاظ ایسے ہیں جن کی اصل عربی زبان ہے۔ ان میں چند مشہور الفاظ یہ ہیں :
Coffee : اس کی اصل عربی زبان کا لفظ "قہوة" ہے۔ بعد ازاں یہ ترک زبان میں "کہفا" بن گیا اور پھر یورپ کے اندر پھیل گیا۔
Cotton : اس کی اصل "قطن" ہے۔
Mummy : اس کی اصل "مومیاء" ہے۔
Safari : اس کی اصل "سفر" ہے۔
Magazine : اہل یورپ نے اسے اطالیہ سے لیا جہاں یہ "ماگازینو" بولا جاتا ہے۔ یہ لفظ درحقیقت عربی سے لیا گیا اور اس کی اصل "مخزن" ہے۔
Candle : اس کی اصل "قندیل" ہے۔
Ginger : اس کی اصل "زنجبیل" ہے۔
Mirror : اس کی اصل "مرآة" ہے۔
Mattress : اس کی اصل "مطرح" ہے یعنی جس جگہ تکیے رکھے جاتے ہیں۔
Sofa : اس کی اصل "صُفّہ" ہے۔ عربی میں صُفّہ کا معنی گھر یا زین میں بیٹھنے کی جگہ ہے۔
Jar : اس کی اصل "جرّة" ہے۔
Algorithm : اس کی اصل "الخوارزمیة" ہے۔ یہ مسلم سائنس داں اور ماہر فلکیات محمد بن موسی الخوارزمی کی طرف منسوب ہے۔
Algebra : اس کی اصل "الجبر" ہے جو الخوارزمی کی کتاب "المختصر في حساب الجبر والمقابلة" سے آیا۔
-
عربی زبان کے وہ حروف جنہوں نے عربی الفاظ کو غیر عربی بنا دیا
عربی زبان میں غیر عربی یا عجمی الفاظ کا شامل ہونا ایک وسیع موضوع ہے جس کو قدیم ...
ایڈیٹر کی پسند -
فلپینی بچّہ جو صرف عربی زبان بولتا ہے !
عثمان.. سعودی عرب میں ملازمت کرنے والی ایک فلپینی خاتون کا بیٹا ہے جو اپنی ماں کے ...
مشرق وسطی -
عربی زبان "لغۃ الضاد" (ض) نہیں بلکہ ایک دوسرے حرف کی زبان ہے!
عربی زبان کے بارے میں یہ بات مشہور ہو گئی کہ یہ "لغۃ الضاد" یعنی ...
ایڈیٹر کی پسند