.

نیاگرا آبشار میں کودنے والا شخص معجزاتی طور پر محفوظ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا اور کینیڈا کی سرحد پر واقع مشہور اور انتہائی خطرناک سمجھی جانے والی 'نیاگرا آبشار' میں ایک شخص‌ نے چھلانگ لگا دی تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ کینیڈین پولیس کے مطابق نیاگرا فال میں کودنے والے شخص کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور اسے کودنے کے بعد دریا کے زیریں حصے میں ایک چٹان پر بیٹھے پایا گیا۔

خبر رساں‌ اداروں کے مطابق نیاگرا پارک پولیس کو منگل کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح چار بجے ایک اطلاع ملی کہ ایک شخص 57 میٹر بلند حصے ھارس شو فالز کے کنارے پر کھڑا ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو ایک شخص آبشار کے اطراف میں لگی رکاوٹیں عبور کر کے آبشار میں کودنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پولیس کے روکنے سے قبل ہی اس شخص‌ نے پانی میں چھلانگ لگا دی۔ بعد زاں پولیس نے آبشار کے نچلے حصے میں کودنے وال شخص کی تلاش شروع کی تو اسے ایک چٹان پر بیٹھے پایا۔ نیاگرا فال میں گرنے کے باعث اسے معمولی زخم آئے۔ پولیس نے اسے نکال کر اسپتال پہنچا دیا۔

نیاگرا فال میں گرنے والے شخص کی شناخت نہیں‌ ہو سکی۔ یہ شخص نیاگرا فال کے امریکی سرحد سے پانی میں کودا۔ مقامی میڈیا کے مطابق خطرناک آبشار میں کودنے کے بعد بچ جانے والا یہ چوتھا شخص ہے۔