.

وڈیو : دنیا کا سب سے بڑا مسافر طیارہ کثیف دُھند سے اس طرح نمودار ہوا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دبئی کی فضائی کمپنی "ایمریٹس" نے اپنی ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک نادر نوعیت کا وڈیو کلپ پوسٹ کیا ہے۔ وڈیو میں دنیا کا سب سے بڑا مسافر طیارہ کثیف بادلوں کو چیرتا ہوا ہوائی اڈے کے رن وے پر اترتا دکھائی دے رہا ہے۔

عربی روزنامے "الامارات اليوم" کے مطابق اماراتیA380 طیارہ لندن کے "Gatwick" ہوائی اڈے پر اترا۔ یہ ہیتھرو کے بعد برطانیہ میں دوسرا مصروف ترین ہوائی اڈہ ہے۔

فضائی کمپنی نے وڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا :

Now that’s how you make a grand entrance

وڈیو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ بادلوں کے بیچ سے نمودار ہونے والے طیارے نے اچانک جنم لیا ہو۔

دنیا کے اس سب سے بڑے طیارے کے بارے میںEmirates کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق طیارے کا وزن 510 سے 575 ٹن کے درمیان ہوتا ہے۔ اس کی لمبائی دو نیلے اژدہوں کی مجموعی لمبائی کے مساوی ہے۔ طیارے کی اونچائی پانچ زرافہ کی اونچائی جتنی ہے اور طیارے میں 40 لاکھ ٹکڑے اور اشیاء موجود ہیں۔