.

کرونا وائرس کے سبب چینی شہری عرب گلوکار راغب علامہ کے طریقے پر "مصافحہ" کرنے لگے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانوی اخبار "The Independent" نے ایک وڈیو کلپ جاری کیا ہے۔ اس وڈیو میں چین کے شہر ووہان میں مقامی افراد کی جانب سے مصافحے کا ایک انوکھا طریقہ دکھایا گیا ہے۔ اس جدت طرازی کا مقصد کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کا مقابلہ کرنا ہے۔

وڈیو میں ایک گاڑی سے اترنے والا شخص اپنے دوستوں کے گروپ کے ساتھ سلام کے تبادلے کے لیے ہر شخص سے ہاتھوں کے بدلے اپنے پاؤں ملاتا دکھائی دے رہا ہے۔ باری باری دونوں پاؤں کو دوسرے شخص کے دونوں پاؤں کے ساتھ ملانے کے اس طریقے کا مقصد ،،، ہاتھوں کو براہ راست چھونے کے ذریعے وائرس کی منتقلی کے خطرے کو کم کرنا ہے۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 91313 ہو چکی ہے۔ ان میں سے 3117 افراد موت کا شکار ہو گئے جب کہ 48124 افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔ یہ اعداد و شمار پیر کے روز عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کیے گئے۔

یاد رہے کہ کرونا وائرس کا آغاز دسمبر 2019 میں چین کے شہر ووہان سے ہوا تھا۔ بعد ازاں یہ دنیا کے درجنوں ممالک میں پھیل گیا۔

کینیڈا کی شہریت رکھنے والے لبنانی گلوکار راغب علامہ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک مزاحیہ وڈیو پوسٹ کی تھی۔ وڈیو میں راغب اپنے پاؤں سے "مصافحہ" کرتے ہوئے نظر آیا۔