عجیب وصیت، مرنے کے بعد افریقی اپنی کار کے ساتھ قبر میں دفن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اپنی موت سے اکثر لوگ اپنی وصیتیں لکھواتے ہیں اور ان کے ورثاء ان وصیتوں پرعمل درآمد کرتے ہیں مگر جنوبی افریقا میں ایک 72 سالہ شخص نے مرنےسے قبل ایک انوکھی وصیت کی کہ اس کے فوت ہونے کے بعد اسے اس کی کار کے ساتھ دفن کیا جائے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق 72 سالہ تزکیدی بیتسو نے اہل خانہ کو وصیت کی تھی کہ جب وہ فوت ہوجائے تو اس کی لاش کواس کی کار کی ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھانا تاکہ ایسے لگے کہ کوئی زندہ شخص گاڑی چلا رہا ہے۔ اس کے بعد اسی حالت میں مجھے قبر میں اتار دینا۔

گذشتہ ہفتے کے آخرمیں بیتسو انتقال کرگیا اور اس کی میت اس کی وصیت کے مطابق کار کے ساتھ قبر میں دفن کی گئی۔ اس کی لاش کو مرسڈیز کار کے اسٹیرنگ کے پیچھے بٹھایا گیا اور اس کے بعد اسے دفن کردیا گیا۔

اس موقعے پر لاش کو سبیٹ بیلٹ بھی باندھی گئی۔ آنجہانی زکیدی بیتسو کے لواحقین کا کہنا ہے کہ بیتسوکو جرمن کاروں بالخصوص مرسڈیز کاروں سے بہت زیادہ دلچسپی رہتی اور وہ اکثر اپنے دوستوں اور اقارب سے کہا کرتا تھا کہ اسے اس کی کار کے ساتھ ہی دفن کیا جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size