سعودی عرب میں وزارت اطلاعات نے مقامی فلموں کو اس ٹیکس سے چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے جو بصری اور صوتی ذرائع ابلاغ کی اتھارٹی کی جانب سے ٹکٹوں کی فروخت پر 25 فی صد کے تناسب سے عائد ہے۔ سعودی وزیر اطلاعات ماجد القصبی نے 11 اپریل کو اس فیصلے کا اعلان کیا کہ مقامی صنعت کی سپورٹ کے لیے سعودی فلموں کو مذکورہ اتھارٹی کی جانب سے وصول کیے جانے والے ٹیکس سے مستثنی قرار دیا گیا ہے۔
سعودی پروڈکشن کمپنی "مرکوٹ" کے چیف ایگزیکٹو عبدالعزیز المزینی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں سینیما مارکیٹ کے جائزے کی مساوات قوت خرید، معاشرے میں نوجوانوں کے طبقے کا تناسب اور آبادی کی تعداد جاننے کے ذریعے سامنے آتی ہے۔ مملکت میں ڈیجیٹل پلیٹ فارموں کا پھیلاؤ شروع ہو گیا ہے جس کی بنیاد پر دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پروڈکشن کے مستقبل کی توقع کی جا سکتی ہے۔ اس کے لیے حکومتی اداروں کے ارادے یا بڑی کمپنیوں کے عمل درامد کے انتظار کی ضرورت نہیں۔ آئندہ تین برسوں کے دوران میں سعودی عرب میں پروڈکشن کے حوالے سے قابل ذکر اضافہ دیکھا جائے گا۔
وزارت ثقافت ک رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس (2020ء) کے دوران میں 30 سعودی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔ فلمی صںعت پر نظر رکھنے والی امریکی کمپنی "کوم اسکور" کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں فن کی دنیا میں دیکھی جانے والی پیش رفت مملکت کو آئندہ چند برسوں میں دنیقا کی 10 طاقت ور ترین سینیما مارکیٹس میں لا کھڑا کرے گی۔
ادھر ڈیٹا ریسرچ کمپنی "گلوبل نیوز وائر" نے توقع ظاہر کی ہے کہ سال 2030ء کے اختتام تک سعودی عرب میں سینیما مارکیٹ کا حجم 1.2 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔
سعودی عرب میں بصری اور صوتی ذرائع ابلاغ کی اتھارٹی کے مطابق صرف گذشتہ برس (2020ء) کے دوران مملکت کے دس بڑے شہروں میں سینیما گھروں میں فلم بینی کے لیے 65 لاکھ سے زیادہ ٹکٹیں فروخت ہوئیں۔
-
سعودی عرب : حائل میں پہلے سینیما گھر کا افتتاح
سعودی عرب میں بصری اور صوتی ذرائع ابلاغ کی جنرل اتھارٹی نے حائل صوبے میں پہلے سینیما گھر کا افتتاح کیا ہے۔ اس موقع پر فلمی صنعت اور میڈیا کی نمایاں ... مشرق وسطی -
سعودی عرب: سینیما پروڈکشن کے 28 منصوبوں کے لیے 4 کروڑ ریال
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں فلم اتھارٹی نے فلموں کی سپورٹ کے لیے "ضوء" مقابلے میں جیتنے والے 28 افراد کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ ... مشرق وسطی -
سعودی عرب میں تفریحی سرگرمیاں بحال، 2020ء کے آخر تمام سینیما گھر کھولنے کا فیصلہ
سعودی عرب میں کرونا وبا کے خطرات کم ہونے کے بعد ملک میں تفریحی سرگرمیاں بہ تدریج بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ سعودی عرب میں آڈیو ویزوئل میڈیا اتھارٹی کے ... مشرق وسطی -
سعودی سینیما ٹکٹوں کی فروخت کے لحاظ سے مشرق وسطی میں تیسرے نمبر پر
رواں سال 2019 کی دوسری سہ ماہی کے دوران مشرق وسطی میں ٹکٹوں کی فروخت کے لحاظ سے سعودی سینیما ہاؤسز تیسرے نمبر پر رہے۔ اب تک سعودی عرب کے تین بڑے شہروں ... مشرق وسطی