سعودی عرب کی شمال مغربی گورنری الوجہ نے قدرت کی طرف سے عطا کردہ فطری اور قدرتی حسن سے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ الوجہ سال کے موجودہ ایام بالخصوص گرما کے سیاحتی پروگرام میں میں سیاحون کے لیے ایک نمایاں مقام بن چکا ہے۔ الوجہ کے کئی نمایاں مقامات سیاحوں کی توجہ کا خاص مرکز ہیں۔
سعودی عرب کے خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے ذریعہ الوجہ کے ساحلی علاقوں کی فضا سے لی گئی تصاویر میں اس کی خشکی اور سمندری خوبصورتی کے مناظر کو دکھایا گیا ہے۔ الوجہ کے ساحلی علاقوں میں بحر وبر کے حسین ملاپ نے فطرت کے مختلف مناظر کو ایک مقام پر جمع کر دیا ہے۔
الوجہ کا پورا ساحلی علاقہ سیاحوں کے لیے غیرمعمولی کشش رکھتا ہے۔ سیاحتی مقامات سیاحوں کے لیے قدرتی مناظر سے بھرے پڑے ہیں۔ یہ مقام سیاحوں کی گہرے سمندر میں غوطہ خوری کے لیے بھی اہم ہے۔ غوطہ خوری کے لیے شرم زاعم اور الدرر چٹانوں اور مرجانی چٹانوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔ الوجہ کے شمال میں چالیس کلو میٹر کی مسافت پر حواز شہر واقع ہے۔ یہاں پر پانی ایک دائرے کی شکل بناتا ہوا آگے بڑھتا ہے۔ اس دائرے کو خشکی کی ایک تنگ پٹی نے گھیرا ہوا ہے۔ یہاں پر سمندری لہروں سے باہر نکلنے کا ایک چھوٹا راستہ ہے۔
گورنری کے جنوب میں "المسدود" ساحل کثیر رنگوں کے سمندری پانی کی کی خصوصیت رکھتا ہے۔ "الرمیلیہ ، وہبان ، الھرابہ ، المعیلیق اور الفلق" کے ساحلوں کی ریتلی فطرت میں ایک خاص کشش ہے۔
گورنری کے شمال میں عنتر ، ام عنم ، السیح ، النخیرہ ، اور ام الطین کے ساحل مرجان کی چٹانوں کی کثرت کی وجہ سے ممتاز مقام رکھتے ہیں جو سیاحوں کو غوطہ خوری کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔
-
سعودی پراسیکیوٹر کا انسانی اسمگلروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا عزم
سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوٹر سعود المعجب نے کہا ہے کہ پبلک پراسیکیوشن انسانی ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: تجارتی اور پبلک مقامات میں صرف ویکسین لگوانے والے افراد کو داخلے کی اجازت
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مملکت میں تجارتی مراکز اور پبلک مقامات میں ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: موسم گرما میں برسات اور آبشاروں کا شہر خاط
موسم گرما میں معتدل آب وہوا، تازگی بخش بارانی موسم، ہر سو ہریالی اور سبزے کا ...
ایڈیٹر کی پسند