شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود ہسٹری اکاؤنٹ نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے بیٹے موجودہ وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز کی ایک نایاب تاریخی تصویر شائع کی ہے۔
اس تصویر میں شاہ سلمان سوٹ پہنے نظر آ رہے ہیں۔ شہزادہ عبدالعزیز ان کے بائیں طرف بیٹھے ہیں۔ یہ تصویر اس وقت بنائی گئی تھی جب وہ ابھی بچے تھے۔
صورة نادرة تجمع سيدي #الملك_سلمان بابنه الأمير عبدالعزيز #وزير_الطاقة الحالي، حفظهما الله ورعاهما. pic.twitter.com/wJa8WHdufk
— تاريخ آل سعود Alsaud History (@Alsaud_History) September 25, 2021
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کیے جانے کے بعد اس تصویر کو غیر معمولی پذیرائی ملی ہے اور اسے بے حد پسند کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے تصویر کے منظر عام پر آنے کے چند ہی گھنٹوں میں اسے بڑے پیمانے پر لائیک کرتے ہوئے ری ٹویٹ کیا اور بڑی تعداد نے تبصرے کیے۔