رمضان میں لاکھوں افراد خادم الحرمین کے ارسال کردہ تحفے سے فیض یاب ہوں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے وزیر اسلامی امور، دعوت ورہنمائی ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے کہا ہے کہ’ رمضان کے دوران 94 ممالک کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے اعلی معیار کی کھجوروں کا تحفہ بھیجا جائے گا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’انتہائی ضرورت مند ممالک کی فہرست تیار کی گئی ہے۔ شاہی تحفے سے دس لاکھ سے زیادہ افراد کو فائدہ ہوگا‘۔ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے بتایا کہ’ شاہی تحفہ کرونا وبا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ بھیجا اور تقسیم کیا جائے گا‘۔

الاحسا میں کھچوروں کی فیکڑی
الاحسا میں کھچوروں کی فیکڑی

شاہی تحفے کے پروگرام کا افتتاح الاحسا کمشنری میں کھجوروں کی سعودی فیکٹری میں کیا گیا ہے جہاں کھجوروں کی پیکنگ اور سینیٹائزنگ کے انتظامات بھی براہ راست ناظرین کو دکھائے گئے۔

سعودی وزیر اسلامی امور نے بتایا کہ’ کھجوریں موبائل کولڈ سٹوریج کے ذریعے بین الاقوامی کارگو کمپنیوں کے تعاون سے بھجوائی جائیں گی۔ یہ کھجوریں 94 ملکوں میں سعودی سفارتخانے، قونصلیٹ، مذہبی اتاشی اور اسلامی مراکز کے توسط سے تقسیم کی جائیں گی‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size