حرمین شریفین انتظامیہ نے دھوپ کی گرمی سے کارکنوں کو بچانے کے لیے خصوصی متحرک چھتریوں کا انتظام کیا ہے۔
عمومی صدارت حرمین شریفین کی ویب گاہ مطابق خصوصی چھتریاں زمزم پلانے والے کارکنوں کے لیے مختص ہیں جو دھوپ میں کھڑے ہو کر زائرین کو پانی پلاتے ہیں‘۔
حرمین انتظامیہ کے تحت زمزم کے ادارے کے سربراہ عبد الرحمن الزہرانی نے کہا ہے کہ ’خصوصی متحرک چھتریاں مطاف اور بیرونی صحنوں میں تعینات کارکنوں کے لیے مختص کردی گئی ہیں‘۔
توفير مظلات شمسية للعاملين في سقيا زمزم في صحن المطاف وساحات المسجد الحرام.https://t.co/kTKGEmH0XV#رئاسة_شؤون_الحرمين pic.twitter.com/SCpspgrNCR
— رئاسة شؤون الحرمين (@ReasahAlharmain) May 27, 2022
’چھتریاں مخصوص مادے سے تیار کی گئی ہیں جو نہ صرف دھوپ کی تپش سے بچاتی ہیں بلکہ بالائی بنفشی شعاعوں سے بھی بچاؤ کا انتظام ہے‘۔
’چھتریوں کا استعمال دن کے وقت ہوتا ہے اور شام کے وقت انہیں تہہ کر کے صاف اور خشک سٹور میں محفوظ کیا جاتا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’حرمین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس کی خصوصی ہدایت پر دھوپ میں کام کرنے والے کارکنوں کے لیے چھتریوں کا انتظام کیا گیا ہے‘۔