جدہ کے شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاسپورٹ ڈاریکٹوریٹ کے شعبے میں کام کرنے والی دو خواتین شہریوں نے مملکت کی نمائندگی کرنے اور جکارتہ میں روڈ ٹو مکہ روڈ پروگرام میں حصہ لینے پر فخر کا اظہار کیا ہے۔
ڈپٹی سارجنٹ امل الغامدی اور فرسٹ سارجنٹ نورہ سعد الغامدی نے ایک ویڈیو کلپ کے ذریعے بتایا کہ انہیں اس سال جکارتہ ایئرپورٹ پر اس پروگرام میں حصہ لینے کے لیے چنا گیا ہے۔ وہ اس میں اپنا کردار ادا کرنے کی منتظر ہیں۔ ؎
مملکت اور سعودی عرب کی خواتین کی اچھی نمائندگی کرنے کا یہ بہترین موقع ہے۔ اُنہوں نے زور دے کرکہا کہ حجاج کرام کی خدمت کرنا سب کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سال جمہوریہ انڈونیشیا میں ’روڈ ٹو مکہ پروگرام‘ کا آغاز حجاج کرام کی سہولیات اور آسانی کی خاطر کیا گیا ہے۔ یہ اقدام سعودی عرب کی کوششوں، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے اللہ کے مہمانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔