جانیے! سورج جمعہ کے روز کب عین خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

جدہ کی سعودی فلکیاتی سوسائٹی نے اعلان کیا ہے کہ جمعے کو سورج ظہر کی اذان کے وقت خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا۔

سعودی فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ ماجد ابو زاھرۃ نے بتایا ہے کہ جمعہ 15 جولائی کو سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا۔ اس طرح سورج کی طرف دیکھنے سے کعبہ شریف کی سمت کا تعین کیا جا سکتا ہے۔

فلکیاتی سوسائٹی کا کہنا ہے کہ سورج دن کو 12 بج کر 27 منٹ پر اذان کے وقت 90 ڈگری کی بلندی پر ہوگا اور اسی وقت یہ خانہ کعبہ کے سامنے ہو گا۔ اسی وقت قبلے کی سمت بھی متعین کی جا سکتی ہے۔

فلکیاتی سوسائٹی نے بتایا کہ یہ اس سال کا دوسرا اور آخری واقعہ ہے جب سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ سال 2023 میں مئی میں بھی سورج خانہ کعبہ کے سامنے ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size