سعودی عرب کے ایک فوٹو گرافر طلال آل یحییٰ کی شمالی حائل کے علاقے میں سڑک اور سورج کی ایک ساتھ اتاری گئی تصویر پیشہ وارانہ فوٹو گرافی کا شاہکار اور آرٹ کا نمونہ ثابت ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر آل یحییٰ کی اس تصویر کو بے حد پسند کیا گیا اور یہ تصویر ہر خاص وعام کی مرکز نگاہ ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے طلال آل یحییٰ نے کہا کہ "سورج نے تصویر کو اور بھی دلکش بنا دیا۔ یہ منظر حائل کی ایک سڑک عکس بند کیا گیا۔ شمالی حائل میں واقع یہ سڑک الایدیہ اور الحیانہ کو آپس میں ملاتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں یہ تصویر میں نے 120 کی رفتار سے گاڑی چلاتے ہوئے لی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ڈرائیونگ کے دوران تصویر کے زاویے کو ایڈجسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوں۔ حائل تک پہنچنے کے بعد میں نے اس تصویر کا کنٹراسٹ، نفاست اور رنگ پروسیس کیے اور تصویر کو حتمی شکل میں ایڈجسٹ کیا گیا۔
طلال آل یحییٰ کا کہنا ہے کہ وہ قدرتی مناظر پر مبنی فوٹو گرافی اور سنائپرز کے دلدادہ ہیں۔ وہ اپنے اسنائپنگ دوروں کے دوران ایسی تصاویر اتارتے ہیں جنہوں نے بہت سی کامیابیاں اور ایوارڈز حاصل کیے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ میں نے خلیج کی سطح پر فوٹوگرافی کے کئی مقابلوں میں حصہ لیا اور اور میری ایک تصویر نے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جس پر مجھے 50,000 ریال کا انعام ملا تھا۔
ایک سوال کے جواب میں آل یحییٰ کا کہنا تھا کہ میں نے سوشل میڈیا کے ذریعے فوٹو گرافی سیکھی ہے اور وہ 10 سال کی عمر سے فوٹو گرافی کی مشق شروع کر دی تھی۔