فیفا ورلڈ کپ میں سعودی قومی ٹیم کی ارجنٹائن پر تاریخی فتح کے بعد متعدد دلچسپ ویڈیوز کا سلسلہ جاری ہے۔ دو دن قبل سعودی عرب اور ارجنٹائن کے میچ کے بعد جاپانی ٹی وی چینل کے اناؤنسر نے سعودی شائقین کے انٹرویو لیے ہیں۔
ٹوئٹر پر مذکورہ ویڈیو نے ایک کروڑ 10 لاکھ ویوز حاصل کیے ہیں جس میں سعودی شائقین نے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی میسی کو پیغام دیا ہے۔
مذيع ياباني يعلق عن المباريات وفجأة مر عليه الجمهور السعودي
— عزيز تقني (@iAl3eez) November 23, 2022
كله رياكشنات ورى بعض 😭😭😂😂
pic.twitter.com/uLzLjzhQtw
ایک سعودی سپورٹر نے پوچھا ہے کہ میسی کہاں ہے جبکہ دوسرے سپورٹر نے کہا ہے کہ ’میسی سو رہے ہیں‘۔ اس پر جاپانی رپورٹر نے سعودی سپورٹروں کو اپنے جذبات کے اظہار کا موقع دیتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔
واضح رہے کہ ارجنٹائن کے مقابلے میں سعودی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی مبصرین کی توجہ حاصل کی ہے۔