ایران کی کلب ورلڈ کپ پر سخت تنقید، ایونٹ کو ''تباہ کن ''اور سیاسی قرار دے دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایرانی فٹبال فیڈریشن نے ایک بار پھر امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قومی ٹیم کو ٹورنامنٹ کے دوران غیر منصفانہ سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔ فیڈریشن نے اس ایونٹ کو متنازع اور'' تباہ کن ''قرار دیا۔

امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں ایران کی ٹیم گروپ مرحلے ہی میں باہر ہو گئی۔

فیڈریشن کے مطابق امریکی حکام کی سخت سفری اور داخلہ پابندیوں کے باعث ٹیم کو اپنا تربیتی کیمپ امریکی ریاست ایریزونا سے منتقل کرکے میکسیکو کے شہر تیخوانا میں قائم کرنا پڑا۔

ہفتے کے روز جاری بیان میں ایرانی فٹبال فیڈریشن نے کہا کہ عالمی کپ فٹبال کا جشن، اقوام کے درمیان دوستی اور باہمی احترام کی علامت ہونا چاہیے، نہ کہ سیاسی مداخلت، امتیازی سلوک، نسل پرستی اور غیر پیشہ ورانہ رویوں کا پلیٹ فارم۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ٹورنامنٹ کے دوران پیش آنے والے واقعات فٹبال کی روح اور ان اصولوں کے منافی ہیں جن کی پاسداری کا فیفا ہمیشہ دعویٰ کرتا آیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں