ریاض بلیوارڈ میں ثقافتی سرگرمیاں جاری، ایک ماہ کے دوران چالیس لاکھ تماشائی دیکھ چکے
دس مختلف ملکوں کے ثقافتی رنگوں کے اظہار اور نمائش کے لیے جاری ثقافتی سرگرمی دیکھنے کے لیے آنے والوں کی تعداد چالیس لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
ریاض میں بلیوارڈ ورلڈ کو 'دنیا آپ کے ہاتھوں میں' کے نعرے سے شروع کیا گیا ہے۔ جسے دیکھنے کے لیے تماشائیوں کا سیلاب امڈ آیا ہے۔تماشائیوں کو ایک ہی جگہ پر دس مختلف ثقافتوں کو دیکھنے اور سمجھنے کے ساتھ ساتھ تفریح کا موقع دستیاب ہو گیا ہے۔
سعودی انٹر ٹینمنٹ اتھارٹی کے کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے سربراہ ترکی آل شیخ نے اعلان کیا ہے کہ ریاض سیزن میں ' تصورات سے بھی آگے' کی تھیم کو دیکھنے کے لیے آنے والوں کی تعداد چالیس لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ریاض سیزن کا آغاز 21 اکتوبر کو کیا گیا تھا۔
ترکی الشیخ نے بتایا ہے کہ تماشائیوں کا ایک بڑا بہاو دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اس ثقافتی پروگرام 120 مختلف سرگرمیاں پیش کی جا رہی ہیں۔ ان سرگرمیوں کو دیکھنے کے لیے مختلف عمر کے لوگ آ رہے ہیں۔
اس سے پہلے ہی یہ کہا جا چکا ہے کہ ریاض بلیوارڈ کے دیکھنے آنے کے لیے تماشائیوں کی تعداد توقعات سے بڑھ کر آ رہی ہے اور مختلف قسم کی سرگرمیوں کی ٹکٹوں کی ڈیمانڈ بہت بڑھ گئی ہے۔
بلیوارڈ ریاض سٹی ان 15 انٹر ٹینمنٹ زونز میں سے ایک ہے۔ یہ اب تک مشرق وسطیٰ اور دنیا بھر کے حوالے سے 25 ڈرامے پیش کر چکا ہے۔ ان میں سات سعودی ڈرامے بھی شامل ہیں۔ ہر ہفتے موسیقی کے پروگرام کیے جا رہے ہیں۔ ریاض زون کے کئی ذیلی زونز ہیں۔