ترکی کے شہر قہرمان مرعش میں ہفتے کے روز 6 دن سے ملبے تلے دبی 7 سالہ بچی عائشہ کو کامیابی سے نکال لیا گیا۔ یہ ریسکیو آپریشن العربیہ چینل پر لائیو پیش کیا گیا۔
ریسکیو آپریشن چار گھنٹے تک جاری رہا جس کی لمحہ بہ لمحہ تفصیلات دنیا بھر سے لاکھوں ناظرین نے العربیہ چینل پر براہ راست دیکھیں۔
ترکیہ کے صوبے قھرمان مرعش میں چھ دن تک ملبے تلے دبی رہنے والی ننھی عائشہ کی بازیابی کا ریسکیو ’’العربیہ‘‘پر براہ راست نشر https://t.co/uYoLx4SHWx pic.twitter.com/0wOVgFxa68
— العربیہ اردو (@AlArabiya_Ur) February 11, 2023
بچی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ٹیموں نے عائشہ سے چند گھنٹے پہلے اس کی 11 اور 8 سالہ دو بہنوں کو بھی ملبے تلے سے نکالا تھا۔
تلاش سے قبل بچی کے چچا اور دادا نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ [عائشہ] زندہ ہے۔