عیدالفطر21اپریل کو ہوگی؛اماراتی ماہرِفلکیات نے تاریخ بتلادی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات سےتعلق رکھنے والے ماہر فلکیات نے تصدیق کی ہے کہ عیدالفطرکاپہلادن21 اپریل کوہوگا۔ یہ رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام اوراسلامی مہینے شوال کے آغاز کی علامت ہے۔

متحدہ عرب امارات کی فلکیات سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے چیئرمین ابراہیم الجروان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا پوراچاندجمعرات 20 اپریل 2023 کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر36 منٹ پر ہوگاجبکہ شوال کا چاند جمعرات 20 اپریل کو صبح 8 بج کر13 منٹ پر پیدا ہوگا اوریہ غروب آفتاب کے 22 منٹ بعد غروب ہوگا۔

اگرحکومت تاریخوں کی تصدیق کرتی ہے تومتحدہ عرب امارات کے شہریوں اور رہائشیوں کوجمعہ 21 اپریل سے پیر 24 اپریل تک عید کی چار چھٹیاں ہوں گی۔

دنیا بھر کے مسلمانوں ماہ صیام کے اختتام کے بعد یکم شوال کوعیدالفطر مذہبی جوش وجذبے سے مناتے اور بھرپورخوشیوں کا اظہار کرتے ہیں۔ وہ طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک کے رمضان میں روزے رکھتے ہیں اورعید رمضان کے اختتام کی علامت ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں