پیدائش کے 40 روز بعد بل گیٹس کی اپنی نواسی سے پہلی ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

دنیا کی چھٹی امیر ترین شخصیت بل گیٹس نے چالیس روز قبل پیدا ہونے والی اپنی نواسی سے اپنی پہلی ملاقات کرلی ۔ ان کی بیٹی جینیفر کی شادی مصری نژاد نایل نصار سے ہوئی تھی اور ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ تاہم بل گیٹس نے تقریبا چالیس دن گزرنے کے باوجود اپنی نواسی کو نہیں دیکھا تھا۔ ہفتہ کے روز انہوں نے پہلی مرتبہ اپنی نواسی کو دیکھا اور گود لیا۔ یاد رہے 1975 میں قائم ہونے کمپنی مائیکرو سافٹ کے شریک بانی کی دولت 104 بلین ڈالر ہے۔

بل گیٹس نے اپنی پہلی اور اکلوتی نواسی کو اٹھا لیا اور اسے اپنی گود میں لے لیا۔ وہ اپنی نواسی کو پیار کرتے رہے ۔ 67 سال کے بل گیٹس کے انسٹا گرام پر 7 ملین اور 800 ہزار فالوورز ہیں۔ انہوں نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی نواسی سے اپنی ملاقات کی تصویر شائع کی ۔ انہوں نے اپنی نواسی کے لیے یہ بھی لکھا کہ ’’ میں آپ کو دیکھنے کے لیے مزید انتظار نہیں کرسکتا تھا‘‘ ۔ انہوں نے انسٹا گرام پر تبصرہ کی آپشن کو اپنے چند دوستوں تک محدود کررکھا ہے اسی وجہ سے شائع تصویر پر صرف مخصوص دوستوں نے ہی بل گیٹس کو مبارکباد دی۔

یاد رہے بل گیٹس کی بیٹی جنیفر کی عمر 28 سال ہے 2017 میں وہ مصری نژاد نایل نصار سے منسلک ہوئی تھیں۔ نصار جینیفر سے چار سال بڑے ہیں۔ ’’ العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کی جانب سے گزشتہ برس شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ان دونوں کے درمیان تعلق 2020 میں پروان چڑھا اور معاملہ منگنی تک پہنچ گیا۔ اس کے ایک سال بعد دونوں کی شادی ہوگئی۔ جینیفر بل گیٹس کی سب سے بڑی بیٹی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں