امام المسجد الحرام الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نے مسجد حرام میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں مسجد اقصیٰ پر قابض اسرائیلی افواج کے حملوں اور آباد کاروں کے دھاووں کی شدید مذمت کی۔
امام کعبہ الشیخ السدیس نے کہا کہ ہم مسجد اقصیٰ پر قابض افواج کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ مسجد اقصیٰ کے تقدس کو پامال کرنے کی بار بار کوششیں کی جا رہی ہیں۔ مسجد اقصیٰ پر دھاووں اور اسرائیلی فوج کے حملوں سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہو رہے ہیں۔ مسجد اقصیٰ اور اس کے صحنوں پر دھاوے بولنے سے تشدد میں مزید اضافہ ہو گا۔
الشیخ عبدالرحمان السدیس نے مسجد اقصیٰ سمیت دنیا بھر کے مقدس مقامات کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کے دھاووں سے خطے میں کشیدگی میں اضافے کا اندیشہ ہے۔
الرئيس العام في خطبة #الجمعة بالمسجد الحرام: أقبلت نفحَاتِ الخيراتِ ومواسِمِ الطاعات، فليغتنِم الصّالحون نفائِسَها، ويتدارَك الأوّابونَ أواخِرَها. لَيالٍ مبارَكة أوشَكَت على الرّحيلِ، فاشتغلوا بالطاعات والقربات.https://t.co/Tj2s8elIqW#يسر_وطمأنينة #من_الوصول_إلى_الحصول pic.twitter.com/aOiPDVSftB
— رئاسة شؤون الحرمين (@ReasahAlharmain) April 14, 2023
انہوں نے سعودی عرب کی دانش مند قیادت کی طرف سے حرمین شریفین میں زائرین، نمازیوں اور معتمرین کو پرسکون ماحول میں عبادت کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
امام کعبہ نے اپنے خطبہ میں مسلمانوں سے توبہ اور استغفار کے ساتھ کثرت کے ساتھ اللہ کی حمد وثنا بیان کرنے، صدقہ فطر ادا کرنے اور نیک اعمال میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔
-
ماہ رمضان کے آخری عشرے میں غیر مسلموں کے مسجد اقصیٰ داخلے پر پابندی
اسرائیل نے منگل کے روز کشیدہ صورت حا ل کے باعث یہودیوں اور سیاحوں کے یروشلم کے ...
مشرق وسطی -
مقبوضہ بیت المقدس:مسجد اقصیٰ کے احاطے میں دیوارغربی پر ہزاروں یہودیوں کی عبادت
مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اتوار کو علی الصباح ...
مشرق وسطی -
امام مسجد نبوی ﷺ کی مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت
مسجد نبوی ﷺ کے مبلغ الشیخ عبدالباری الثبیتی نے مسجد الاقصیٰ کے آنگن میں نماز ادا ...
ایڈیٹر کی پسند -
مسجد اقصیٰ میں مسلسل کشیدگی، اسرائیل نے مراکشی دروازہ بند کردیا
قابض فوج کا اریحا میں عقبہ جبر کیمپ پر چھاپہ، فائرنگ سے بچہ شہید متعدد فلسطینی ...
مشرق وسطی