سوڈان سے 96 ملکوں کے 4 ہزار 738 افراد کا نکال چکے: سعودی عرب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ہفتہ کو اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جھڑپوں کے آغاز کے بعد سے اب تک سوڈان سے 96 ملکوں کے 4 ہزار 738 افراد کا انخلا مکمل کرلیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ نے بیان میں بتایا کہ سوڈان سے 139 سعودی شہریوں کو نکالا گیا ہے۔

قبل ازیں ہفتہ کے روز سعودی تجارتی بحری جہاز "امانہ‘‘ جدہ کے کنگ فیصل نیول بیس پر پہنچا۔ اس بحری جہاز پر مختلف قومیتوں کے ایک ہزار 982 افراد موجود تھے۔ جن ملکوں کو سوڈان سے جدہ لایا گیا ان میں تھائی لینڈ، آسٹریلیا، روانڈا، گیمبیا، اریٹیریا، ملاوی، مقدونیہ، فرانس، بھارت، ناروے، فلسطین، یمن، امریکہ، شام، فلپائن، نائجیریا، بنگلہ دیش، سویڈن، کینیا، تیونس، عراق، لیبیا، مراکش، اردن، موریطانیہ، تنزانیہ، ایران، پاکستان، کینیڈا، روس، پاناما، ایکواڈور، آئرلینڈ، یونان، ویت نام، نیپال، بوسنیا اینڈ ہرزیگووینا، جنوبی سوڈان، صومالیہ، برکینا فاسو، کوٹ ڈی آئیوری، گھانا، زمبابوے، برونڈی، میانمار، انڈونیشیا، تاجکستان، منگولیا، ترکی، اٹلی، ایتھوپیا، چاڈ، جرمنی، جنوبی افریقہ، یوگنڈا، لائبیریا، نمیبیا، سیرا لیون، برطانیہ، بیلجیم، بینن، نیدرلینڈز، مصر، ماریشس، رومانیہ شامل تھے۔

اقوام متحدہ کے عملے کے متعدد ارکا ن بھی اس جہاز پر سوڈان سے لائے گئے۔ سوڈان سے جدہ تک سعودی انخلاء کے آغاز کے بعد سے یہ سب سے بڑا سفر رہا۔

سوڈان میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان تنازعہ کے باعث دنیا بھر کے ممالک فوری طور پر اپنے سفارت کاروں اور شہریوں کو سوڈان سے نکال رہے ہیں۔ متعدد ملکوں نے اپنے شہریوں کو سوڈان سے بذریعہ طیارہ بھی نکالا۔ بعض دیگر ملکوں نے بحیرہ احمر پر واقع پورٹ سوڈان کا رخ کیا۔ یہ بندرگاہ جو خرطوم سے زمینی راستے سے تقریباً 800 کلومیٹر دور واقع ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں