دوران ریمانڈ عمران خان کو ذاتی معالج کی ملاقات اور اہلیہ سے فون پر بات کی اجازت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا القادر ٹرسٹ کیس میں جسمانی ریمانڈ دینے کے حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت کے تحریری فیصلے میں احتساب عدالت نے عمران خان سے ذاتی معالج کی ملاقات کی اجازت دے دی۔ فیصلے میں عمران خان کا طبی معائنہ کرنے والی ٹیم میں ڈاکٹر فیصل کو بھی شامل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

تحریری فیصلے میں دورانِ ریمانڈ عمران خان کو اہلیہ سے بات کرنے کی بھی اجازت دی ہے۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ دوران ریمانڈ عمران خان کے وکلاء ان سے ملاقات کرنا چاہیں تو اجازت ہوگی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں