سعودی آرکسٹرا نے میکسیکو میں اپنی فنکارانہ تخلیقات کو میوزیکل اتھارٹی کے زیر اہتمام ایک کنسرٹ میں پیش کیا اور داد وصول کی ہے۔ تھیٹر اینڈ پرفارمنگ آرٹس اتھارٹی نے "سعودی موسیقی کے شاہکار" کے عنوان سے میوزک نائٹ کا اہتمام دارالحکومت میکسیکو سٹی کے نیشنل تھیٹر میں کیا تھا۔
وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان کی سرپرستی میں میکسیکو میں اس محفل موسیقی کا انعقاد کیا گیا تھا۔ میوزک نائٹ میں سی ای او میوزک اتھارٹی پال پیسیفکو، میکسیکو میں خلیجی اور برادر عرب ملکوں کے سفیروں کا ایک گروپ اور دیگر افراد نے شرکت کی۔
میکسیکو کا کنسرٹ سعودی میوزک، تھیٹر اور پرفارمنگ آرٹس اتھارٹی کے زیر اہتمام "سعودی موسیقی کے شاہکار" اقدام کے عالمی دوروں کے ایک حصے کے طور پر منعقد کیا گیا ہے۔ یہ اقدام بھی سعودی عرب کے ’’ ویژن 2030‘‘ کے اہداف کے تحت شروع کیا گیا ہے۔
میوزک اتھارٹی کے قائم مقام سی ای او کے ذریعہ ثقافت کے وزیر نے اپنی تقریر میں کہا کہ مجھے ایک شاندار کنسرٹ میں سعودی میوزک اقدام کے شاہکار پیسز میں آپ کا استقبال کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ میکسیکن کارلوس شاویز آرکسٹرا اور دونوں ملکوں کے پرفارمنگ آرٹس گروپس بھی اس کنسرٹ میں شرکت کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی موسیقی کو قدیم زمانے سے پینٹ کیا گیا ہے۔ یہ ایک لافانی پینٹنگ ہے جو اپنے ماضی سے لے کر مستقبل کی طرف مسلسل اور لامتناہی ترقی کے سفر کا ایک اہم نقطہ آغاز ہے۔
کنسرٹ میں 33 موسیقاروں، سعودی نیشنل آرکسٹرا اور کوئر کے 39 گلوکاروں، پرفارمنگ آرٹس اینسبل کے 40 فنکاروں کے علاوہ میکسیکن کارلوس شاویز آرکسٹرا کے 57 موسیقاروں اور امالیہ ہرنینڈز کے میکسیکن بیلے فوکلوریکو ماریاچی نے شرکت کی۔