چوہا پکڑنے بلی لائی گئی مگر وہ کچھ ہوا جس کا تصور بھی ممکن نہیں: ویڈیو دیکھیے
چوہے کے شکار کے لیے لائی گئی بلی چوہے کو دیکھ کر بھاگ کھڑی ہوئی
ہم میں سے ہرایک جانتا ہے کہ بلی چوہوں کی دشمن ہے اور چوہے بلی کا پسندیدہ شکار ہیں۔ مگر کیا کبھی اس کے برعکس ہوا ہے کہ ایک بلی چوہے کو دیکھ کر خوف کے مارے بھاگ کھڑی ہوئی ہو۔
اگرچہ چوہے کو دیکھ کر بلی کے خوف زدہ ہونے کے واقعے پر یقین نہیں کیا جا سکتا ہے مگر یہ سچ ہے کہ ایسا ہوچکا ہے۔
AYUDAAAA!!!
— Noticias Live Chile (@NoticiasLiveCh) July 5, 2023
NECESITAMOS UN GATOOOOO!!!
😭😭😭😭 pic.twitter.com/u4KDUW1weR
یہ چلی کا واقعہ ہے جو اس وقت سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کی شکل میں وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گھر کے باورچی خانے میں چوہے کا شکار کرنے کے لیے لائی گئی بلی چوہے کو دیکھ کر بھاگ کھڑی ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق ایک شخص نے اپنے باورچی خانے میں موجود چوہے سے نجات پانے کے لیے ایک بلی لائی۔ بلی کو کچن میں چھوڑا گیا۔ اگلے ہی لمحے چوہا اپنے بل سے باہر نکلا جسے دیکھ کر بلی بھاگ کھڑی ہوئی۔ وہ دروازے کے شیشے سے چپک کر کھڑی ہوئی اور میاؤں میاؤں کرکے مدد مانگنے لگی۔
جب بلی بھاگ نکلی تو مالک نے خود ہی کچن میں چوہے کا پیچھا کیا اور اسے مارنے کی کوشش کی۔
اس ویڈیو پر مزاحیہ رد عمل آیا ہے، تاہم بعض صارفین کا کہنا ہے کہ پالتو بلیاں اکثر چیزوں سے ڈر جاتی ہیں مگر آوارہ بلیاں چوہوں سے نہیں ڈرتیں اور ان کا بے خوفی سے شکار کرتی ہیں۔
بعض صارفین نے چوہے کو دیکھ کر بلی کے بھاگ جانے کے واقعے کو حیران کن اور ناقابل یقین قرار دیا۔