’ہم خواب دیکھتے اورحاصل کرتے ہیں‘:سعودی عرب کے93 ویں قومی دن پرنئی شناخت کا اعلان
سعودی عرب نے 23 ستمبر کی سالانہ تقریبات سے قبل اپنے 93 ویں قومی دن کے موقع پر ایک نئی شناخت کا اعلان کیا ہے۔اس کا نعرہ یہ ہے:’’ہم خواب دیکھتے ہیں اورحاصل کرتےہیں‘‘۔
جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے) کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں نئی شناخت کا انکشاف کیا ہے۔
إطلاق الهوية الجديدة … لليوم الوطني السعودي ٩٣ #نحلم_ونحقق 🇸🇦❤️💪
— TURKI ALALSHIKH (@Turki_alalshikh) August 3, 2023
للإطلاع على الهوية حمل الكتيب:https://t.co/9ds18pQ10x pic.twitter.com/sZx0a9LWXt
قومی دن کی سرکاری ویب سائٹ پر لکھاہے:’’اس مملکت کی بنیاد کے بعد سے ہمارے خواب نہیں رُکے ہیں اور جب تک ہم زندہ ہیں،ہم ان کے حصول کے لیے کام کریں گے۔آئیے اپنی کامیابیوں کا جشن منائیں‘‘۔
جی ای اے نے ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ ’’ نئی شناخت دراصل ان کامیاب اقدامات کے حصول میں عزم اور کوششوں کا اعتراف ہے جن سے شہریوں اورمکینوں دونوں کو فائدہ پہنچتا ہے‘‘۔
’’یہاں مملکت میں، ہم تسلیم کرتے ہیں کہ پہلے ہی بہت سی پیش رفت ہو چکی ہے، اور ہمیں اس پیش رفت کو دنیا کے ساتھ بانٹنے پر فخر ہے۔مملکت کی ٹھوس کامیابیوں سے آگاہ کرنا ایک اجتماعی کوشش ہے جس میں مملکت کے اندر موجود ہر ادارہ شامل ہے‘‘۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ تبدیلی کے ماحولیاتی نظام کے ہر رکن کو پیش رفت کو اجاگر کرنے اور مملکت کی تبدیلی کی کہانی کو بانٹنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
شناخت کے بنیادی عناصر سعودی ویژن 2030 کے سب سے قابلِ ذکرمنصوبوں سے اخذ کیے گئے ہیں اور انھیں انسانی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے مشن میں سب سے مقدم سمجھا گیا ہے۔
نئے ڈیزائن میں ایک مرد اور ایک عورت کو مرکز میں رکھا گیا ہے۔وہ مملکت کے نوجوانوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ وہ مختلف سعودی منصوبوں کی علامتوں سے گھرے ہوئے ہیں۔
ڈیزائن میں شامل منصوبوں میں الدرعیہ گیٹ پروجیکٹ، السبیبہ سولر پاور پلانٹ پروجیکٹ، العلاء ترقیاتی منصوبہ، مملکت کا خلائی پروگرام، دی کیوب پروجیکٹ، الیکٹرک کار (سی ای ای آر) پروجیکٹ، دی لائن پروجیکٹ، سندالہ منصوبہ، السودہ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ،شاہ سلمان پارک پروجیکٹ اور اسپورٹس بلیوارڈ پروجیکٹ شامل ہیں۔
ویب سائٹ میں اس موقع کا جشن منانے کے لیے متعدد گانوں کے علاوہ تجارتی کٹس بھی شامل ہیں۔سعودی عرب ہر سال 23 ستمبر کو اپنا قومی دن مناتا ہے، جس میں ملک بھر میں پریڈ، کنسرٹس اوررنگارنگ آتش بازی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر سرکاری تعطیل ہوتی ہے ، جس کا مطلب ہے کہ شہری اور رہائشی اس دن کو منانے کے لیے کام اور اسکول کے اوقات میں لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔