سعودی عرب: دروازے میں چھپے سانپ کا گھر سے نکلنے والے نوجوان پر اچانک حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ نے لوگوں کو حیران کردیا۔ مشرقی سعودی عرب کے علاقے الاحساء میں نوجوان کو گھر سے نکلتے ہوئے اچانک سانپ نے کاٹ لیا۔ سانپ گھر کے دروازے میں چھپا بیٹھا تھا اور کسی کے نکلنے کی تاک میں تھا۔ جیسے ہی نوجوان گھر سے نکلا سانپ نے اسے ڈس لیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب علاقے میں حالیہ موسم میں لوگوں کو سانپوں کے حوالے سے محتاط رہنے کی ہدایات دی جارہی ہیں۔ تاہم اس سانپ نے بڑے مکارانہ انداز میں سعودی نوجوان پر حملہ کرکے حیران کردیا ہے۔

سانپ اور بچھو کے زہروں کے لیے سیرم کی تیاری کے مرکز کے سابق ڈائریکٹر جنرل جو سانپ اور بچھو کے زہر کے اثرات اور علاج اور سیرم کی تیاری میں مہارت رکھتے ہیں، ڈاکٹر محمد الاحیدب نے تصدیق کی کہ سانپوں کا سیزن موسم کے حالات پر منحصر ہوتا ہے۔ کیونکہ کسی بھی قسم کے سانپوں کی موجودگی کا امکان ہر وقت موجود رہتا ہے۔ مثال کے طور پر ایک سانپ ’’ ام جنیب‘‘ سردیوں میں نکلتا ہے۔ یہ زہریلا سانپ ہے اور خاص طور پر ریتیلے ماحول میں نکلتا ہے۔

انھوں نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کے ساتھ اپنے انٹرویو میں کہا کہ یہ وقت سانپوں کے سردی میں داخل ہونے کا آغاز سمجھا جاتا ہے لیکن جیسا کہ ہم نے نوٹ کیا کہ سعودی عرب کے وسطی علاقے میں سانپ اب بھی گرم علاقے میں ہیں۔ بارش کے ساتھ ساتھ ان کی موجودگی کا امکان ہے۔ یہ ایک غیر معمولی صورت حال ہے۔ عام حالات میں سانپ اپنے بلوں اور ٹھکانوں سے اس وقت نکلتے ہیں جب پانی ان میں داخل ہوتا ہے۔ ایسے سانپ بھی ہوتے ہیں جو سردیوں میں بھی زندہ نہیں رہتے۔ سانپ ’’ ام جنیب‘‘ریت کے نیچے دب کر رہ رہا ہوتا ہے اور پھر خود کو نکال لیات ہے۔ پیدل سفر کرنے والے انہیں ریتیلی جگہوں پر دیکھ سکتے ہیں۔

الاحیدب نے یہ بھی بتایا کہ ویڈیو میں جو سانپ نظر آیا ہے اس کی لمبائی، چال اور سر کی شکل سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ غیر زہریلا یا نیم زہریلا سانپ تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت سانپوں کا نکلنا ممکن ہے اور وہ گھر میں جوتوں یا گرم جگہوں پر موجود ہوسکتے ہیں۔ یہ سانپ گوداموں یا گھر کے آلات میں بھی چھپ سکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں