ایشین فوٹو گرافر یونین کا گولڈن ایگزیبیٹر ٹائٹل ایک سعودی فوٹو گرافر کے نام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے مصور رائد بن عبداللہ المالکی ایشین فوٹو گرافر یونین کی جانب سے "GAPU" گولڈن ایگزیبیٹر کا ٹائٹل جیت کر نہ صرف مصوری میں اپنی مہارت کا ثبوت پیش کیا ہے، بلکہ اس نے سعودی عرب کا اس میدان میں عالمی سطح پر نام روشن کیا ہے۔

عبداللہ المالکی نے 20 مختلف ممالک میں انٹرنیشنل فوٹوگرافک یونین کی طرف سے تسلیم شدہ 30 سے زائد بین الاقوامی سیلونز میں شرکت کی اور 250 سے زیادہ مقامات پر اپنی تصاویر کو تسلیم کرایا۔ اس کی 50 مختلف تصاویر پر اسے اس لقب سے نوازا گیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے المالکی نے کہا کہ یہ اعزاز ان کے فوٹو گرافی کے کئی سالوں کے کیریئر کے تسلسل کا ثمر ہے۔ اس دوران انہوں نے کئی بین الاقوامی فورمز میں مملکت کی نمائندگی کی اور حال ہی میں کئی مقامی اور بین الاقوامی اعزازات جیتے، جن میں گولڈ میڈل بھی شامل ہے۔ جن میں سلطنت عمان ایک گولڈ میڈل اور جمہوریہ بنگلہ دیش میں دو تمغے شامل ہیں۔

المالکی نے کہا کہ وہ 2009 سے فوٹو گرافی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے وطن عزیز مختلف ثقافتوں کو مجسم کرنے والے ایسے ان گنت مناظر کی کیمرے سے عکس بندی کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ بین الاقوامی آرٹسٹک موومنٹ کے فالورزمیں ہیں اور مختلف مقابلوں اور نمائشوں میں حصہ لے کر اس میں اپنی صلاحیت کا لواہا منوا چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں