نیوم شہر: خلیج عقبہ کے ساحل پر جنتی قیام کا پر آسائش منصوبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے نیوم شہر میں خلیج عقبہ پر جنت میں قیام کا ایک پر آسائش سیاحتی منصوبہ متعارف کروایا گیا ہے۔ اس سیاحتی منصوبے کی بدھ کے روز نقاب کشائی کی گئی ہے جسے 'بیچ فرنٹ پرائیویٹ ممبرز کلب' کا نام بھی دیا گیا۔ یہ خلیج عقبہ کے ساحلی علاقے پر پہاڑی اور پتھریلے مناظر کے درمیان واقع ہے۔

اس قیام سے متعلق نیوم شہر نے سعودی عرب کے شمال مغرب میں ترقی کے حوالے سے ایک نیا اضافہ قرار دیا گیا ہے۔ جہاں اراکینِ خلیج عقبہ ساحلی پٹی کی خوبصورتی سے پوری شان و شوکت کے ساتھ لطف اندوز ہوسکیں گے۔ یہ ساحلی گوشہ عام زندگی کے شور و شغب سے ہٹ کر سمندر کنارے ایک پرسکون پناہ گاہ کا منظر پیش کرے گا۔

نیوم شہر کی طرف سے اس منصوبے کا تعارف کرواتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایک شاندار ڈیزائن کے ساتھ آرام اور نفاست کے معیار کو بلند تر رکھنے کی سوچ کے ساتھ تیار رکھنے کا منصوبہ ہے۔ ایک ایسا منصوبہ جو تفریح، آرام اور آسائش کے علاو پرسکون ماحول میں گفتگو اور تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرتا ہے۔

یہاں پہنچتے ہی ایک خوبصورت چھتری نما داخلی دروازہ مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہے جس کے ہر طرف قدرتی مناظر اپنی طرف مہمانوں کو کھینچتے چلے جاتے ہیں۔ اس ساحلی گوشے میں مہمانوں کو تنہائی کے مواقع کے علاوہ سوشلائیزیشن کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔ ساحل سمندر پر عیش و آرام اس خلیج عقبہ کی خوبصورتی کے باعث اور بھی بڑھ جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں