’فون کو چاولوں میں نہ رکھیں‘ایپل کی آئی فون صارفین کو انتباہ
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے فون کو پانی کے نقصان سے بچانے کے لیے چاولوں کے تھیلے میں نہ رکھیں۔
ایپل سپورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اپنے آئی فون کو چاول کے تھیلے میں نہ رکھیں کیونکہ چاولوں کے ذرات آئی فونز کو مزید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
سمارٹ فونز کے بارے میں اکثر کہا جاتا ہے کہ اگر فون گیلا ہوجائے تو اس کو خشک کرنے کے لیے چاولوں میں رکھیں تو یہ جلد خشک ہو جاتا ہے۔
ٹیک ماہرین اس کو رائس ٹریٹمنٹ کا نام بھی دیتے ہیں۔ تاہم ایپل نے اس طریقے کو غیر موثر قرار دے دیا ہے اور اپنے صارفین سے تلقین کی ہے کہ وہ اپنے فونز کو چاولوں میں نہ رکھیں۔
ایپل کے مطابق فون کو سکھانے کیلئے اسے سیدھا تھام کر کنیکٹر کو نیچے کی طرف رکھیں اور پانی کو خشک ہونے دیں۔ اس طرح فون میں سے اضافی پانی نکل جائے گا جس کے بعد آپ اپنے فون کو خشک جگہ پر رکھ کر 30 منٹ بعد چارج کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ آئی فون میں پانی داخل ہو جائے تو وہ چارجنگ نہیں کرتا اور خشک ہونے تک فون کی سکرین پر ’واٹر ڈٹیکشن‘ کا الرٹ جاری رہتا ہے۔ ایپل کے مطابق آئی فون کو مکمل طور پر خشک ہونے میں 24 گھنٹے بھی لگ سکتے ہیں۔
ایپل کے مطابق صارفین کو آئی فون کے گیلا ہونے پر اسے چارج نہیں کرنا چاہیے، لیکن ہنگامی صورتحال میں اس کی ضرورت پڑنے پر ’واٹر ڈٹیکشن‘ کے الرٹ کو اوور رائڈ کر کے فون کو چارجنگ پر لگایا جا سکتا ہے۔
-
بھارت کی نجی شعبے کے اداروں کو جوہری توانائی کی سرمایہ کاری میں 26 بلین ڈالر کی دعوت
دو سرکاری ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ بھارت اپنے جوہری توانائی کے شعبے میں نجی ...
بين الاقوامى -
سعودی ریاض ایئر 2025 تک تجارتی بنیادوں پر کام کرے گی
سعودی عرب کی نئی ایئر لائن، ریاض ایئر، 2025 کے پہلے نصف کے آخر تک تجارتی طور پر ...
مشرق وسطی -
دنیا کا سب سے لمبا آدمی سب سے چھوٹی خاتون کے ساتھ
2018 میں قاہرہ میں ملنے اور اہرام مصر کا دورہ کرنے کے بعد، دنیا کا طویل القامت ...
ایڈیٹر کی پسند