نیوم میں ’’ دی لائن‘‘ کے ماسٹر پلان کا پہلا مرحلہ ترقی کی جانب گامزن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے جدید شہر نیوم کے معروف منصوبے ’’ دی لائن‘‘ کے خدو خال واضح ہونے لگے ہیں۔ اس وقت اس کے ماسٹر پلان کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد جاری ہے۔ یہ منصوبہ زندگی کے تصور کو نئے سرے سے واضح کرے گا۔ 170 کلومیٹر طویل شہر طرز زندگی کو ایک مختلف انداز میں بدل دے گا۔ دی لائن سٹی ایک بے مثال شہری تجربہ فراہم کرے گا۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران 260 سے زیادہ ڈرلنگ مشینوں اور 2000 سے زیادہ گاڑیوں کے ذریعے 3 ملین مکعب میٹر سامان کی ترسیل کی جاتی ہے۔ اسی وجہ سے "دی لائن" پراجیکٹ کے کام کی رفتار انتہائی تیز ہے۔ یہ سٹی سڑکوں اور کاروں سے خالی ہے اور اس لیے کاربن کے اخراج سے بھی دور ہے۔

پورے شہر کو 100 فیصد قابل تجدید توانائی فراہم کی جائے گی۔ نیوم کا 95 فیصد علاقہ محفوظ اور اچھوتا ہوگا۔ یہاں نقل و حمل اور بنیادی ڈھانچے کو انسانوں کی خدمت کے لیے ڈیزائن کیا جائے گا۔ یہ روایتی شہروں کی طرح نہیں ہے۔ نیوم میں دی لائن شہر 200 میٹر چوڑا، 170 کلومیٹر لمبا اور سطح سمندر سے 500 میٹر بلند ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں