بیجنگ عالمی کتب میلہ: شہزادہ محمد بن سلمان ایوارڈ کے پروگرام توجہ کا مرکز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

چین میں "بیجنگ انٹرنیشنل بک فیئر" (BIBF 2024) جاری ہے۔ انیس جون کو شروع ہونے والے عالمی کتب میلے کا اختتام تئیس جون کو ہو گا۔ میلے میں سعودی عرب اور چین کے درمیان ثقافتی تعاون سے متعلق "پرنس محمد بن سلمان ایوارڈ" کی جانب سے بھی بھرپور شرکت سامنے آئی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق میلے میں سعودی عرب کے پویلین میں مذکورہ ایوارڈ کے پروگراموں کو چینی ثقافتی حلقے کی جانب سے توجہ اور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ ان پروگراموں کا تعلق مختلف ثقافتی اور تخلیقی شعبوں سے ہے۔ اس دوران میں پویلین کا دورہ کرنے والوں کو اس ایوارڈ سے متعلق تمام سوالات کا جواب دیا گیا۔ آنے والوں نے ایوارڈ کے حوالے سے پسندیدگی کا اظہار کیا جو دونوں ملکوں کے بیچ ثقافتی تعاون کو مضبوط بنانے میں ایک فعال اور نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔

بیجنگ کتب میلے کے موقع پر آج سنیچر کی دوپہر مقامی وقت کے مطابق دو بجے پرنس محمد بن سلمان ایوارڈ کے بارے میں ایک تعارفی ثقافتی سیمینار بھی منعقد ہو گا۔ سیمینار میں ایوارڈ کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر عبد المحسن بن سالم العقيلي اور بیجنگ یونیورسٹی میں فیکلٹی آف لینگویجز کے سربراہ ڈاکٹر فوجی مِن بھی شرکت کریں گے۔

سعودی عرب اور چین کے درمیان ثقافتی تعاون سے متعلق "پرنس محمد بن سلمان ایوارڈ" کا مقصد مملکت کی نظر میں تہذیبی رابطے کی مضبوطی میں ثقافت اور فنون کی اہمیت اور دونوں دوست ممالک کے بیچ ثقافتی قربت کی گہرائی کا اظہار ہے۔ اس سلسلے میں سعودی عرب اور چین دونوں ملکوں میں موجود تہذیبی اور ثقافتی ورثے سے مستفید ہو سکیں گے۔

یاد رہے کہ پرنس محمد بن سلمان ایوارڈ نے اپنے کام کا آغاز دو مارچ 2024 کو بیجنگ میں کنگ عبد العزیز جنرل لائبریری کی شاخ میں کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی نامزد امیدواروں کے کاموں کی وصولی بھی شروع کر دی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size